عالمی وبا 23 لاکھ 27 ہزار جانیں نگل گئی، 10 کروڑ 66 لاکھ سے زیادہ متاثر

Corona Virus

Corona Virus

امریکہ (اصل میڈیا ڈیسک) دنیا بھر میں کورونا متاثرین کی تعداد 10 کروڑ 66 لاکھ 91 ہزار سے بڑھ گئی ہے اور 23 لاکھ 27 ہزار 360 افراد جان کی بازی ہار گئے ہیں جبکہ دنیا میں کورونا کے 7 کروڑ 83 لاکھ 79 ہزار سے زائد مریض صحتیاب ہو چکے ہیں۔

امریکہ میں کورونا کی صورتحال سب سے خوفناک ہے جہاں 4 لاکھ 74 ہزار 933 اموات ہو چکی ہیں اور 2 کروڑ 76 لاکھ 11 ہزار سے زائد افراد متاثر ہیں۔

برازیل میں کورونا سے ہونے والی اموات کی مجموعی تعداد 2 لاکھ 31 ہزار 561 اور 95 لاکھ 24 پزار سے زائد افراد متاثر ہیں۔

روس میں 39 لاکھ 67 ہزار سے زائد افراد کورونا وائرس سے متاثر ہو چکے ہیں اور اموات کی مجموعی تعداد 76 ہزار 661 ہے۔

برطانیہ میں 39 لاکھ 45 ہزار سے زائد افراد متاثر ہیں اور ایک لاکھ 12 ہزار 465 اموات ہوچکی ہیں۔

فرانس میں 33 لاکھ 37 ہزار سے زائد افراد متاثر اور 78 ہزار 965 جان کی بازی ہار چکے ہیں۔

اسپین میں 29 لاکھ 71 ہزار سے زائد افراد متاثر اور 61 ہزار 386 اموات ہوئی ہیں۔

اٹلی میں بھی 26 لاکھ 36 ہزار افراد متاثر ہیں جبکہ 91 ہزار 273 افراد ہلاک ہوچکے ہیں۔