عالمی وبا: اموات کی تعداد 8 لاکھ 35 ہزار سے بڑھ گئی

Coronavirus

Coronavirus

امریکہ (اصل میڈیا ڈیسک) دنیا بھر میں کورونا وائرس سے متاثرہ افراد کی تعداد 2 کروڑ 46 لاکھ 35 ہزار 518 تک جا پہنچی ہے جبکہ اس موذی وائرس سے ہلاکتیں 8 لاکھ 35 ہزار 679 ہو گئیں۔

دنیا بھر میں1 کروڑ 70 لاکھ 96 ہزار 659 مریض صحت یاب بھی ہو چکے ہیں۔

امریکہ تاحال کورونا وائرس سے سب سے زیادہ متاثرہ ملک ہے جہاں ناصرف کورونا مریض بلکہ اس سے ہلاکتیں بھی اب تک دنیا کے تمام ممالک میں سب سے زیادہ ہیں۔

امریکہ میں کورونا وائرس سے اب تک 1 لاکھ 84 ہزار 803 افراد موت کے منہ میں پہنچ چکے ہیں جبکہ اس سے بیمار ہونے والوں کی مجموعی تعداد 60 لاکھ 48 ہزار 317 ہو چکی ہے۔

کورونا وائرس کے مریضوں کی تعداد کے حوالے سے ممالک کی فہرست میں برازیل دوسرے نمبر پر ہے جہاں یہ وائرس 1 لاکھ 18 ہزار 726 زندگیاں نگل چکا ہے جبکہ کورونا مریضوں کی تعداد 37 لاکھ 64 ہزار 493 تک جا پہنچی ہے۔

پیرو میں کورونا کے باعث 28 ہزار 277 ہلاکتیں اب تک ہو چکی ہیں جبکہ یہاں کورونا متاثرتین 6 لاکھ 21 ہزار 997 درج ہوئے ہیں۔

ساؤتھ افریقہ میں کورونا وائرس کی وباء سے مجموعی اموات 13 ہزار 628 ہو چکی ہیں، جہاں اس وائرس کے اب تک کل متاثرین 6 لاکھ 18 ہزار 286 رپورٹ ہوئے ہیں۔

کولومبیا میں کورونا سے اموات کی تعداد 18 ہزار 468 ہوگئی جبکہ کورونا واقعات کی تعداد 5 لاکھ 82 ہزار 22 ہو چکی ہے۔

میکسیکو میں کورونا وائرس سے کُل اموات کی تعداد 62 ہزار 594 ہو گئی جبکہ کورونا کے مریض 5 لاکھ 79 ہزار 914 ہو گئے۔

اسپین میں کورونا وائرس کی وباء سے اموات 28 ہزار 996 ہو گئیں جبکہ اب تک اس کے 4 لاکھ 51 ہزار 792 مصدقہ متاثرین سامنے آئے ہیں۔

چلی میں کورونا وائرس سے جاں بحق ہونے والوں کی تعداد 11 ہزار 72 ہو گئی جبکہ کورونا کے کُل متاثرین 4 لاکھ 4 ہزار 102 ہو گئے۔

ارجنٹائن میں کورونا وائرس 8 ہزار 50 زندگیاں نگل چکا ہے، جبکہ اب تک اس کے 3 لاکھ 80 ہزار 292 متاثرین درج ہوئے ہیں۔