امریکہ (اصل میڈیا ڈیسک) عالمی وبا کوورونا وائرس کے باعث دنیا میں متاثرہ افراد کی تعداد 2 کروڑ 56 لاکھ 44 ہزار سے زائد ہوگئی ہے اور 8 لاکھ 54 ہزار 860 افراد جان کی بازی ہار چکے ہیں.
کورونا وائرس سے متاثر ہونے والے ممالک میں امریکہ کا پہلا نمبر ہے جہاں 62 لاکھ 11 ہزار سے زائد افراد متاثر ہوئے اورایک لاکھ 87 ہزار 736 اموات ہوئی ہیں۔
برازیل میں کورونا مریضوں کی تعداد 39 لاکھ 10 ہزار سے زائد ہو گئی اوراموات کی مجموعی تعداد ایک لاکھ 21 ہزار515 تک پہنچ گئی ہے۔
پیرو میں بھی چھ لاکھ 52 ہزار سے زائد افراد متاثر اور28 ہزار944 جان کی بازی ہار چکے ہیں۔
جنوبی افریقہ میں کورونا سے ہلاکتوں کی تعداد 14 ہزار 149ہو گئی ہے جبکہ 6 لاکھ 27 ہزار سے زائد افراد متاثر ہوچکے ہیں۔
میکسیکو میں 5 لاکھ 99 ہزار سے زائد افراد متاثر ہیں جبکہ 64 ہزار 414 اموات ہوئی ہیں۔
روس کورونا وائرس سے متاثر ہونے والے ممالک میں چوتھے نمبر پر ہے جہاں 9 لاکھ 95 ہزار 319 افراد متاثر ہوئے اور اموات کی مجموعی تعداد 17 ہزار 176 ہو گئی ہے۔