امریکہ (اصل میڈیا ڈیسک) عالمی وبا کورونا وائرس کے سبب دنیا میں 9 لاکھ ایک ہزار 936 افراد ہلاک اور دو کروڑ 77 لاکھ 43 ہزار 743 متاثر ہوئے۔
امریکہ میں کورونا مریضوں کی تعداد 65 لاکھ 14 ہزار سے زائد ہوگئی ہے اور ایک لاکھ 94 ہزار 37 افراد جان کی بازی ہار چکے ہیں۔
برازیل کورونا وائرس سے متاثر ہونے والے ممالک میں تیسرے نمبر پر ہے جہاں مریضوں کی تعداد 41 لاکھ 65 ہزار سے زائد اور ایک لاکھ 27 ہزار517 افراد جان کی بازی ہار چکے ہیں۔
پیرو میں بھی 6 لاکھ 96 ہزار سے زائد افراد متاثر ہو چکے ہیں جبکہ 30 ہزار 123 افراد جان کی بازی ہار چکے ہیں۔
کولومبیا میں کورونا وائرس سے 21 ہزار 817 اموات ہوئی ہیں جبکہ 6 لاکھ 79 ہزار سے زائد مریض درج ہوئے ہیں۔
میکسیکو میں 6 لاکھ 42 ہزار سے زائد افراد متاثر ہیں اور 68 ہزار 484 اموات ہوئی ہیں۔
اٹلی میں اموات کی تعداد35563 اور متاثرین کی تعداد1370 نئے واقعات کے ہمراہ2 لاکھ 80 ہزار سے زائد ہو گئی ہے، فرانس میں 38 جانوں کے ضیاں سے اموات کی تعداد 30764 جبکہ متاثرین کی3 لاکھ 35 ہزار 524 ہو گئی ہے۔
اسپین میں کورونا کے باعث ہلاکتوں کی تعداد 29594 اور متاثرین کی تعداد5 لاکھ 34 ہزار 513 جبکہ پرتگال میں 1846 اموات اور 60895 متاثرین سامنے آئے ہیں۔