عالمی وبا: دنیا بھر میں اموات کی تعداد 17 لاکھ سے بڑھ ہو گئی

Coronavirus

Coronavirus

امریکہ (اصل میڈیا ڈیسک) عالمی وبا کورونا وائرس کے سبب دنیا میں 7 کروڑ 71 لاکھ 90 ہزار سے زائد افراد متاثر اور 17 لاکھ اموات ہو چکی ہیں جبکہ دنیا میں کورونا کے 5 کروڑ 41 لاکھ 6 ہزار سے زائد مریض صحتیاب ہو چکے ہیں۔

امریکہ میں کورونا کی صورتحال سب سے خوفناک ہے جہاں 3 لاکھ 24 ہزار 869 اموات ہو چکی ہیں اور ایک کروڑ 82 لاکھ 67 ہزار سے زائد واقعات رپورٹ ہو چکے ہیں۔

برازیل میں کورونا سے ہونے والی اموات کی مجموعی تعداد ایک لاکھ 86 ہزار 773 اور 72 لاکھ 38 ہزار سے زائد افراد متاثر ہیں۔

روس میں 28 لاکھ 48 ہزار سے زائد افراد کورونا وائرس سے متاثر ہو چکے ہیں اور اموات کی مجموعی تعداد 50 ہزار 858 ہے۔

فرانس میں 24 لاکھ 73 ہزار سے زائد افراد متاثر اور 60 ہزار 549 جان کی بازی ہار چکے ہیں۔

برطانیہ میں 20 لاکھ 40 ہزار کورونا کیسز اور 67 ہزار 401 اموات رپورٹ ہوئی ہیں۔

اٹلی میں بھی 19 لاکھ 53 ہزار سے زائد افراد متاثر ہیں جبکہ 68 ہزار 799 افراد ہلاک ہو چکے ہیں۔