امریکہ (اصل میڈیا ڈیسک) عالمی وبا کورونا وائرس کے سبب دنیا میں 7 کروڑ 7 لاکھ 35 ہزار سے زائد افراد متاثر اور 15 لاکھ 88 ہزار 750 اموات ہو چکی ہیں جبکہ دنیا میں کورونا کے 4 کروڑ 91 لاکھ 66 ہزار مریض صحتیاب ہو چکے ہیں۔
عالمی وبا کورونا وائرس کے سبب دنیا میں 7 کروڑ 7 لاکھ 35 ہزار سے زائد افراد متاثر اور 15 لاکھ 88 ہزار 750 اموات ہو چکی ہیں جبکہ دنیا میں کورونا کے 4 کروڑ 91 لاکھ 66 ہزار مریض صحتیاب ہو چکے ہیں
امریکہ میں کورونا کی صورتحال سب سے خوفناک ہے جہاں 2 لاکھ 99 ہزار 692 اموات ہو چکی ہیں اور ایک کروڑ 60 لاکھ 39 ہزار سے زائد متاثرین رپورٹ ہو چکے ہیں۔
بھارت کورونا کے اعتبار سے دنیا میں دوسرے نمبر پر ہے جہاں اموات کی تعداد ایک لاکھ 42 ہزار 222 اور 97 لاکھ 96 ہزار سے زائد افراد میں وائرس کی تشخیص ہو چکی ہے۔ برازیل میں کورونا سے ہونے والی اموات کی مجموعی تعداد ایک لاکھ 79 ہزار 801 اور 67 لاکھ 83 ہزار سے زائد افراد متاثر ہیں۔
روس میں 25 لاکھ 69 ہزار سے زائد افراد کورونا وائرس سے متاثر ہو چکے ہیں اور اموات کی مجموعی تعداد 45 ہزار 280 ہے۔
فرانس میں 23 لاکھ 37 ہزار سے زائد افراد متاثر اور 56 ہزار940 جان کی بازی ہار چکے ہیں۔
برطانیہ میں 17 لاکھ 87 ہزار کورونا مریض اور 63 ہزار82 اموات رپورٹ ہوئی ہیں۔
اٹلی میں بھی 17 لاکھ 87 ہزار سے زائد افراد متاثر ہیں جبکہ62 ہزار626 افراد ہلاک ہوچکے ہیں۔