عالمی وبا: دنیا بھر میں اموات کی تعداد 16 لاکھ 19 ہزار ہو گئی

Coronavirus

Coronavirus

امریکہ (اصل میڈیا ڈیسک) عالمی وبا کورونا وائرس کے سبب دنیا میں 7 کروڑ 26 لاکھ 59 ہزار سے زائد افراد متاثر اور 16 لاکھ 19 ہزار اموات ہو چکی ہیں جبکہ دنیا میں کورونا کے 5 کروڑ 8 لاکھ 76 ہزار سے زائد مریض صحتیاب ہو چکے ہیں۔

عالمی وبا کورونا وائرس کے سبب دنیا میں 7 کروڑ 26 لاکھ 59 ہزار سے زائد افراد متاثر اور 16 لاکھ 19 ہزار اموات ہو چکی ہیں جبکہ دنیا میں کورونا کے 5 کروڑ 8 لاکھ 76 ہزار سے زائد مریض صحتیاب ہو چکے ہیں۔

امریکہ میں کورونا کی صورتحال سب سے خوفناک ہے جہاں 3 لاکھ 6 ہزار459 اموات ہو چکی ہیں اور ایک کروڑ 67 لاکھ 37 ہزار سے زائد متاثرین رپورٹ ہو چکے ہیں۔

برازیل میں کورونا سے ہونے والی اموات کی مجموعی تعداد ایک لاکھ 81 ہزار 419اور 69لاکھ 1 ہزار سے زائد افراد متاثر ہیں۔

روس میں 26 لاکھ 53 ہزار سے زائد افراد کورونا وائرس سے متاثر ہو چکے ہیں اور اموات کی مجموعی تعداد 46 ہزار941 ہے۔

فرانس میں 23 لاکھ76 ہزار سے زائد افراد متاثر اور 57 ہزار911 جان کی بازی ہار چکے ہیں۔

برطانیہ میں 18 لاکھ 49 ہزار کورونا متاثرین اور 64 ہزار 170 اموات رپورٹ ہوئی ہیں۔

اٹلی میں بھی 18 لاکھ 43 ہزار سے زائد افراد متاثر ہیں جبکہ 64 ہزار 520 افراد ہلاک ہو چکے ہیں۔