عالمی طاقتوں کے ساتھ جوہری معاہدہ ممکن ہے: ایرانی وزیرخارجہ

Tehran

Tehran

تہران (جیوڈیسک) ایرانی وزیرخارجہ جواد ظریف نے اس یقین کا اظہار کیا ہے کہ تہران حکومت عالمی طاقتوں کے ساتھ کسی حتمی جوہری ڈیل پر متفق ہو جائے گی۔

خیال رہے کہ ایران اور سلامتی کونسل کے پانچ مستقل رکن ممالک امریکہ، روس، چین، برطانیہ اور فرانس پلس جرمنی کے درمیان رواں برس فروری سے مذاکرات جاری ہیں، تاہم فریقین اب تک کسی حتمی ڈیل پر متفق نہیں ہو پائے ہیں۔