مصطفی آباد/للیانی (نامہ نگار) ایک لاکھ سے زائد کشمیریوں کی قربانیاں عالمی طاقتوں کے سوئے ہوئے ضمیر کو جگانے کے لئے کافی ہیں۔نام نہاد عالمی طاقتوں کی مجرمانہ خاموشی کشمیریوں کی قربانیوں کا انکار اور مذاق ہے۔
آزادی کشمیر کی تحریک کی کامیابی درحقیقت پاکستان کی تکمیل کی تحریک ہے۔ہمیں اس تحریک کی کامیابی کے لئے ہر قسم کی قربانی دینے کا عہد کر نا ہوگا۔ان خیالات کا اظہار سنیئر رہنما تحریک انصاف میاں افضل جتالہ نے اپنے ایک بیان میں کیا۔
انہوں نے مزید کہا کہ کشمیر کی آزادی میں جتنی تاخیر ہوگی پاکستان کو اتنا ہی نظریاتی ،جغرافیائی اور زرعی نقصان ہو گا۔آزادی کے اس کٹھن سفر میں پاکستانی قوم اپنے بھائیوں کے شانہ بشانہ کھڑی ہے اور آزادی کشمیر کے لئے پاکستانی قوم کسی بھی قربانی سے دریغ نہیں کرے گی۔
کشمیریوں کو حق خود ارادیت دلانااقوام متحدہ کی ساکھ کے لئے بہت ضروری ہے۔ طلبہ نے انسانی ہاتھوں کی زنجیر بناکر کشمیریوں کیساتھ یکجہتی کا اظہار کیا۔