گجرات کی خبریں 4/7/2016

GUJRAT

GUJRAT

گجرات (جی پی آئی) کمشنر گوجرانوالہ ڈویژن کیپٹن (ر) محمد آصف نے گزشتہ روز شہباز شریف پارک گجرات کا دورہ کیا۔ ان کا استقبال ڈی سی او گجرات لیاقت علی چٹھہ ‘ ڈسٹرکٹ سپورٹس آفیسر ندیم بٹ اور ڈی او سی ماجد بن احمد نے کیا۔ کمشنر گوجرانوالہ ڈویژن نے شہباز شریف پارک میں جاری ترقیاتی کاموں کا جائزہ لیا اور ڈی سی او گجرات کو احکامات جاری کئے۔ ڈی سی او گجرات نے بتایا کہ عید الفطر کے موقع پر شہباز شریف پارک گجرات میں پانچ روزہ فیملی عید شو منعقد ہو گا۔ اس موقع پر کمشنر گوجرانوالہ نے شہباز شریف پارک میں ہونیوالے فلڈ لائٹ کرکٹ ٹورنامنٹ کا بھی دورہ کیا۔ پریس کلب گجرات کی ٹیم کے میچ کو بھی دیکھا۔ انہوں نے فلڈ لائٹ کرکٹ ٹورنامنٹ کے انعقاد کو بے حد سراہا اور کہا کہ مجھے خوشی ہے کہ رمضان المبارک میں بچوں کی بہتری کیلئے اس طرح کے پروگراموںکا انعقاد ہو رہا ہے۔ میں ڈسٹرکٹ سپورٹس کمیٹی کو خراجِ تحسین پیش کرتا ہوں اور اُمید کرتا ہوں کہ اس طرح کے پروگرامز کا انعقاد ہوتا رہے گا۔ ڈسٹرکٹ سپورٹس آفیسر ندیم بٹ نے سپورٹس فیسٹیول کے بارے میں تفصیلاً بریفنگ دی۔ اس موقع پر کمشنر محمد آصف کو ڈسٹرکٹ سپورٹس کمیٹی کی طرف سے سوینئر پیش کیا گیا۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔
گجرات(جی پی آئی)داعش عراق اور شام میں عبرتناک شکست کے بعد دنیا کے مختلف حصوں میں پھیل گئی اور دہشتگردی کی وارداتوں میں ملوث ہو گئی ہے۔ ان خیالات کا اظہار شیعہ علماء کونسل کے جنرل سیکرٹری علامہ عارف حسین واحدی نے گزشتہ روز امام بارگاہ حسینیہ میں پریس کانفرنس کے دوران کیا۔ انہوں نے کہا کہ داعش اور دہشتگردی کے واقعات پر قابو پانے کیلئے پوری اُمت کو متحد ہونے کی ضرورت ہے جب تک پاکستان سے فرقہ واریت کا خاتمہ نہیں ہوتا دہشتگردی ختم نہیں ہو سکتی۔ کوئٹہ عرصہ دراز سے دہشتگردی کا مرکز بنا ہوا ہے ہم نے ہزاروں لاشے اُٹھائے مگر ہم نے صبر و تحمل کا دامن نہیں چھوڑا۔ حکومت پاکستان اور حکومت بلوچستان کا فرض ہے کہ وہ عزادارین حسین کے تحفظ کیلئے کام کرے۔ پاکستان ہائوس تفتان میں لوٹ مار کا بازار گرم ہے جو عزاداران زیارات کیلئے ایران جاتے ہیں کبھی انہیں کوئٹہ روکا جاتا ہے تو کبھی پاکستان ہائوس تفتان میں روکا جاتا ہے۔ زیارات پر جانے والے عبادت کی غرض سے جاتے ہیں اور پاکستان کا قانون اور آئین انہیں اپنی عبادت کا حق فراہم کرتا ہے ان کا تحفظ اور لوٹ مار کی رکاوٹ حکومت پاکستان کا فر ض ہے۔ ہم نہ پہلے کبھی جھکے تھے نہ آئندہ کبھی جھکیں گے لیکن پاکستان کی تحفظ اور سالمیت کی خاطر قربانیاں دیتے رہیں گے۔ 27 رمضان المبارک کو شب قدر کے موقع پر پاکستان ملا تھا اور ہم 27 رمضان المبارک کو ہی جشن آزادی مناتے ہیں اور قائد ملت جعفریہ کی کال پر رہبر معظم امام خمینی کے حکم پر دنیا بھر میں یوم القدس منایا گیا اور تمام مکاتب نے بڑھ چڑھ کر اس میں حصہ لیا اور اسرائیل کی جارحیت کو بے نقاب کیا۔ اس موقع پر ضلعی صدر شیعہ علماء کونسل مولانا مہدی حسن’ علامہ آغا مبارک علی موسوی ‘ علامہ زمان حسینی’ علامہ سید عابد علی’ سید چن پیر شاہ’ علامہ مختار نقوی’ علامہ اشتیاق کاظمی’ و دیگر علمائے کرام موجود تھے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔
گجرات(جی پی آئی) تفاخر محمود گوندل جیسے شعراء کرام ہمارے لئے باعث افتخار ہیں،فلسطینی مسلمانوں پر اسرائیلی ظلم و بربریت کے بارے میں عالمی رائے عامہ ہموار کرنا وقت کی اہم ترین ضرورت ہے۔ ان خیالات کا اظہار ڈائریکٹر جنرل خانہ فرہنگ ایران اسلام آباد راولپنڈی آقائے علی نوری نے یوم القدس اور ممتاز شاعر و ادیب تفاخر محمود گوندل کے اعزاز میں منعقدہ عظیم الشان تقریب کے دوران کیا۔ انہوں نے کہا کہ اقوام عالم کو فلسطینی غیور مسلمانوں پر ہونیوالا ظلم و ستم کیوں نظر نہیں آ رہا۔ کیوں عالمی ضمیر خاموش ہے۔ ایسے میں شعراء کرام اور مصنفین کا فرض ہے کہ وہ اپنی تحریروں کے ذریعے عالمی رائے عامہ ہموار کرے انہوں نے تفاخر محمود گوندل کی ادبی کاوشوں کو بے حد سراہا۔ جس میں وہ عالمی اُمہ کو فلسطینی ظلم و ستم کے بارے میں آگاہ کر رہے ہیں۔ تفاخر محمود گوندل جیسے شعراء کرام ہمارے لئے باعث افتخار ہیں۔ ممتاز شاعر و ادیب قائم نقوی نے کہا کہ اہم قلم کا فریضہ ہے کہ وہ قلم کے ذریعے عالم اسلام کی سوئی ہوئی روحوں کو بیدار کرے تاکہ اسلام کے خلاف ہونیوالی سازشوں کو بے نقاب کیا جا سکے۔ تفاخر محمود گوندل نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ جب تک ہمارے شاعر و ادیب بیدار نہیں ہوں گے قوم ترقی نہیں کر سکتی۔ شعراء کرام و ادبی شخصیات کی حوصلہ افزائی وقت کی اہم ضرورت ہے۔ تفاخر محمود گوندل نے خانہ فرہنگ ایران کا شکریہ ادا کیا کہ انہوں نے اس تقریب کا انعقاد کیا۔ اس موقع پر ممتاز علمائے کرام ‘ مصنفین نے شرکت کی۔ محفل مشاعرہ کا بھی انعقاد کیا گیا۔ جس میں ملک بھر کے ممتاز شعراء کرام نے حصہ لیا۔ اور اپنا کلام پیش کیا۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔
گجرات(جی پی آئی)27 رمضان المبارک کے موقع پر امام بارگاہ حسینیہ میں عظیم الشان بیداری اُمت کانفرنس کا انعقاد کیا گیا۔ جس کے مہمان خصوصی مرکزی جنرل سیکرٹری شیعہ علماء کونسل علامہ عارف حسین واحدی تھے۔ اس موقع پر ضلع گجرات کے مختلف مدارس کے طلباء کے درمیان علمی مذاکرہ منعقد ہوا جس میں علماء کرام کے مختلف سوالوں کے جوابات دئیے گئے۔ ججز کے فرائض آغا مبارک علی موسوی’ علامہ اشتیاق کاظمی’ علامہ مختار نقوی ‘ و دیگر نے سرانجام دئیے۔ اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے علامہ عارف واحدی نے کہا کہ نوجوان نسل کی تعلیم و تربیت وقت کی اہم ضرورت ہے اور جب تک ہم اپنی نسل کی تربیت بہتر انداز میں نہیں کریں گے ہم ترقی نہیں کر سکتے۔ میں جے ایس او کے طلباء کو خراجِ تحسین پیش کرتا ہوں کہ انہوں نے شاندار پروگرام منعقد کیا اور شیعہ علماء کونسل JSO کی سرپرستی جاری رکھے گی۔ ضلعی صدر شیعہ علماء کونسل علامہ مہدی حسن نے کہا کہ ہم مرکزی قائدین کے شکر گزار ہیں کہ ہماری کال پر گجرات تشریف لائے اور ہمارا مقصد نوجوان نسل کی بہتر انداز میں تعلیم و تربیت ہے۔ تاکہ نوجوان نسل ترقی کی منازل طے کر سکیں۔ آرگنائزر میر ثقلین اکبر نے کہا کہ آج اس پروگرام میںجس طرح نوجوانوں نے بڑھ چڑھ کر حصہ لیا یہ اس بات کا ثبوت ہے کہ ہمارے نوجوان ترقی کرنا چاہتے ہیں اور ان میں علم حاصل کرنے کا جذبہ ہے اور ہم اس طرح کے پروگراموں کا انعقاد کرتے رہیں گے۔ اس موقع پر بچوں میں انعامات تقسیم کئے گئے۔
۔۔۔۔۔۔
گجرات(جی پی آئی)جامع مسجد شہنشاہ ولایت میں سالانہ ختم قرآن کے سلسلہ میں عظیم الشان محفل کا انعقاد کیا گیا جس کی صدارت صاحبزادہ پیر سید حسن محمود شاہ گجراتی نے کی۔ جب کہ مہمان خصوصی ریٹائرڈ ایس ایس پی صاحبزادہ پیر سید نور حسین شاہ گجراتی تھے۔ اس موقع پر خصوصی خطاب ممتاز عالم دین علامہ محمد اشرف نقشبندی نے کیا۔ مہمان گرامی میں مہر عثمان شاری’ سیٹھ عبدالرشید’ مہر جمشید سونی تھے۔ دیگر مہمانوں میں چوہدری عبدالوحید ‘ الحاج محمد رفیق’ مہر محمد فاضل’ سیٹھ امتیاز حیدر’ ڈاکٹر رزاق احمد غفاری ‘ ڈاکٹر مہر عرفان فاضل’ صاحبزادہ فاروق نقشبندی تھے۔ اس موقع پر تلاوت قرآن پاک کا شرف قاری محمد شعیب نے حاصل کیا۔ نعت رسول ۖ حافظ صدیق ‘ علامہ جلالی’ شیخ محمد صدیق ‘ چوہدری شبیر نے حاصل کیا۔ اس موقع پر ملکی ترقی و سلامتی کیلئے دعائیں کی گئیں۔
۔۔۔۔۔۔
گجرات(جی پی آئی)ڈی سی او لیاقت علی چٹھہ نے بارش کے بعد بولے، رتی ڈسپوزل اور شہر کے مختلف علاقوںکا دورہ کیا اور شہر سے نکاسی آب کے کام کا جائزہ لیا، ٹی ایم اے کے افسران بھی اس موقع پر انکے ہمراہ تھے۔ اس موقع پر بات چیت کرتے ہوئے ڈی سی او لیاقت علی چٹھہ نے ہدایت کی کہ برسات کے پانی کے فوری نکاس کے لئے تمام ڈسپوزل اسٹیشنوں کو مکمل استعداد کے ساتھ چلایا جائے نیز ٹی ایم اے افسران اورعملہ خود فیلڈ میں رہ کر نکاسی آب کے کام کی نگرانی کریں۔ انہوںنے ہدایت کی کہ مون سون بارشوںکے پیش نظر ٹی ایم اے اپنے تمام تر وسائل کو منظم رکھے، ڈی واٹرنگ کے تمام آلات فنکشنل حالت میں ہونے چاہیں نیز لوڈ شیڈنگ کی صورت میں بھی ڈسپوژل اسٹیشن کو چلانے کا انتظام کیا جائے تاکہ کم سے کم وقت میں پانی کا نکاس یقینی بنا کر شہریوں کو ریلیف فراہم کیا جا سکے۔انہوںنے ہدایت کی کہ جن سیوریج نالوںکی ابتک صفائی نہیں ہو سکی انکی صفائی کے لئے ہنگامی بنیادوں پر اقدامات کئے جائیں۔ ڈی سی او لیاقت علی چٹھہ نے شہریوں سے بھی اپیل کی کہ وہ سیوریج لائنوں میں شاپر بیگ اور کچرا پھینکنے سے گریز کریں تاکہ سیوریج لائنیں بند نہ ہوں۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
گجرات(جی پی آئی) ڈی سی او لیاقت علی چٹھہ نے علی الصبح سبزی منڈی گجرات کا دورہ کیا اور سبزیوں اور پھلوںکی نیلامی کے عمل کی نگرانی کی، مارکیٹ کمیٹی کے افسران بھی اس موقع پر انکے ہمراہ تھے۔ اس موقع پر بات چیت کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ضلع میں اشیائے خورد و نوش کی قیمتوں کو کنٹرول میں رکھنے کے لئے بھرپور چیکنگ کا عمل جاری ہے اورایک ہی دن میں ضلع کے مختلف علاقوںمیں 114مقامات پر پرائس چیکنگ کی گئی ہے اس دوران42مقامات پر گرانفروشی پائی گئی جس پر 21ملزمان کے خلاف مقدمات درج کرادیے گئے جبکہ دیگر پر23500روپے جرمانہ عائد کر دیا گیا ہے۔ڈی سی او لیاقت علی چٹھہ نے واضع کیا کہ کسی بھی مفاد پرست کو گرانفروشی اور مصنوعی مہنگائی کی اجازت نہیں دی جائے گی اور زائد نرخ وصول کرنیوالوں اور ذخیرہ اندوزوںکے خلاف سخت ایکشن ہوگا۔ انہوںنے مارکیٹ کمیٹی کے افسران کو ہدایت کی کہ منڈی میںلائی جانیوالی تمام اشیاء کی نیلامی اور بروقت ریٹ لسٹوں کا اجراء ہر صورت یقینی بنایا جائے۔
۔۔۔۔۔۔
گجرات(جی پی آئی) پنجاب انڈسٹریل اسٹیٹ نے سمال انڈسٹریل اسٹیٹ ٹو گجرات کے لئے ساروکی کے قریب علاقہ میں واقع 475ایکڑ اراضی کو موزوںقرار دے دیا ہے۔ ڈی سی او لیاقت علی چٹھہ کے ہمراہ پنجاب سمال انڈسٹریل اسٹیٹ کے نمائندہ محمد سلیم اور چیمبر آف کامرس کے نمائندہ شیخ ابرار سعید نے انڈسٹریل اسٹیٹ کے لئے مجوزہ اراضی کا دورہ کیا ۔ اس موقع پر بات چیت کرتے ہوئے ڈی سی او لیاقت علی چٹھہ اور پنجاب سمال انڈسٹریز اسٹیٹ کے نمائندہ محمد سلیم نے کہا کہ نئی اسٹیٹ کے لئے اراضی نہایت موزو ں ہے ، نکاسی آب ، گرڈ اسٹیشن، ٹیلی فون ایکسچینج اور دیگر سہولیات بھی قریب ترین دستیاب ہیں اسی طرح روڈ نیٹ ورک بھی آسانی سے بہتر بنایا جا سکتا ہے۔ پنجاب انڈسٹرل اسٹیٹ لاہور سلیم ۔۔ساروکی رقبہ ۔۔۔ڈی او انڈسٹری۔۔۔۔شیخ ابرار سعید۔۔۔475ایکٹر
۔۔۔۔۔۔
گجرات(جی پی آئی)محکمہ اکائونٹ کے آفیسر کو مکان دینے کا جھانسہ دیکر 14لاکھ سے زائد کی رقم اور مکان دو خواتین نے ہتھیا کر تھانوں میں الگ الگ مقدمات درج کروادئیے متاثرہ ملازم انصاف کیلئے دربدر نواحی گائوں کٹھالہ کے رہائشی اکائونٹ آفس کے گزٹیڈ آفیسر مظہر حسین سے6ماہ قبل کانواں والی روڈ کی رہائشی خاتون ثمن فضل نے 4مرلے کا مکان 20لاکھ روپے میں فروخت کیاجسے 14لاکھ 50ہزار روپے ادا کر دئیے گئے تاہم ثمن نے اپنی بہن نصرت ، محکمہ مال کے نائب تحصلیدار ملک طفیل اور محکمہ پولیس کے آفیسران کی ملی بھگت سے قبضہ دینے اور رجسٹری دینے سے انکار کرتے ہوئے تھانہ سول لائن میں قتل کی ددھمکیاں دینے کا مقدمہ درج کروا کر گرفتار کروادیا جہاں زبردستی پولیس کی موجودگی میں خالی اشٹام پر دستخط کروالیے اور اصل کاغذات چھین لیے مظہر شاہ کیمطابق مقدمہ سے ضمانت پر رہا ہوتے ہی تھانہ صدر جلالپورجٹاں میںاُست دوسرے قتل کی دھمکیاں دینے اور اسلحہ رکھنے کا ایک اور مقدمہ میں گرفتار کروادیا گیااُس نے بتایا کہ میری زندگی بھر کی جمع پونجی بھی ہتھیا لی گئی ہے اور بے بنیاد مقدمات درج کرواکر ڈرایا دھمکایا جارہا ہے وزیراعلیٰ پنجاب ، آر پی او گوجرانوالہ ، ڈی سی او ، ڈی پی او گجرات انصاف کی فراہمی یقینی بناتے ہوئے میرا مکان اور رقم واپس دلوائی جائے وگرنہ اہل خانہ سمیت وزیراعظم ہائوس کے سامنے خودسوزی کر لوں گا
۔۔۔۔۔۔
گجرات(جی پی آئی) پاکستان مسلم لیگ کے سینئرمرکزی رہنما و سابق نائب وزیراعظم چودھری پرویزالٰہی نے کہا ہے کہ نوازشریف کے اتحادی محمود خان اچکزئی نے پاکستان کی سلامتی اور یکجہتی کے خلاف بات کر کے آئین اور قومی اسمبلی میں اپنے حلف کی خلاف ورزی کی ہے اس لیے ان کے خلاف آرٹیکل 6 کے تحت کارروائی ضروری ہے چونکہ یہ پاکستان کے تحفظ اور سلامتی کا معاملہ ہے اس لیے اپوزیشن سمیت تمام محب وطن جماعتوں اور افراد کو اس بات پر ایکشن لینا چاہئے۔ یہاں اپنی رہائش گاہ پر میاں محمد منیر اور ڈاکٹر عظیم الدین لکھوی کے ہمراہ پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان کے ضیاء الحق دور میں روسی قبضہ سے افغانستان کو خالی کرانے میں سب سے بڑا رول ادا کیا، 30لاکھ افغان مہاجرین کی 37سال تک بھائیوں کی طرح میزبانی کی، محمود اچکزئی کا بیان افغانستان کی آزادی کیلئے جان دینے والے پاکستانی فوجیوں اور عوام کے خون سے غداری ہے۔ انہوں نے قائداعظم کی قیام گاہ زیارت ریذیڈنسی پر حملہ کی مذمت نہ کر کے اور پٹھان کوٹ حملہ پر پاک فوج اور پاکستان پر تنقید کر کے بھی پاکستان دشمنی کا مظاہرہ کیا تھا جبکہ محمود اچکزئی، ان کا خاندان اور ہم سب پاکستانی آج جو کچھ بھی ہیں پاکستان کی وجہ سے ہیں یہی ان کی اور ہماری شناخت ہے۔ انہوں نے کہا کہ پاک افغان انٹرنیشنل بارڈر کو پوری دنیا مانتی ہے اور سپریم کورٹ کا فیصلہ بھی موجود ہے، یو این او نے بھی ڈیورنڈ لائن کے انٹرنیشنل بارڈر ہونے کے باعث ہی روسی قبضہ کے بعد پاکستان آنے والے افغانوں کو مہاجرین قرار دیا، بارڈر پر نیٹو کے کنٹینروں کی چیکنگ ہوتی ہے۔ چودھری پرویزالٰہی نے محمود خان اچکزئی کی بطور ایم این اے اور ان کے بھائی محمد خان اچکزئی گورنر بلوچستان کے حلف ناموں کی کاپی دکھاتے ہوئے کہا کہ اس میں واضح لکھا ہے کہ میں پاکستان کے ساتھ وفادار رہوں گا اور ہمیشہ پاکستان کی سالمیت، یکجہتی اور خوشحالی کیلئے کام کرتا رہوں گا لیکن محمود اچکزئی کا یہ کہنا کہ خیبر پختونخواہ افغانوں کا ہے پاکستان کو توڑنے کی بات ہے حالانکہ ان کے دو بھائی مجید خان اچکزئی اور حمید خان اچکزئی ایم پی اے ہیں، ایک سالا صاحب سپوزمئی اچکزئی ایم این اے اور دوسرے حسن منظور ڈی آئی جی موٹروے ہیں، محمود خان اچکزئی دہلی اور کابل کی زبان بولتے ہیں، وہ جس تھالی میں کھاتے اسی میں چھید کر رہے ہیں۔ چودھری پرویزالٰہی نے محمود خان اچکزئی کے اتحادی نوازشریف اور ان کی پارٹی کی خاموشی کو معنی خیز قرار دیتے ہوئے کہا کہ ان کا یہ بیان نوازشریف حکومت کے مائنڈ سیٹ کی عکاسی کرتا ہے جب نوازشریف پٹھان کوٹ حملہ کی ایف آئی آر گوجرانوالہ میں درج کروائیں گے تو پھر ان کے اتحادی کو خیبر پختونخواہ افغانوں ہی کا نظر آئے گا۔ انہوں نے کہا کہ ڈیورنڈ لائن 1893ء سے انٹرنیشنل بارڈر ہے، پوری دنیا نے کبھی اس کو متنازع قرار نہیں دیا، پاک افغان معاہدے بھی اس کی توثیق کرتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ محمود اچکزئی یہ کیوں بھول رہے ہیں کہ اللہ کے بعد پاکستان کی مدد سے افغانستان بچا ہے ورنہ اس پر تو روس کا قبضہ ہو چکا تھا۔ انہوں نے کہا کہ غریب پنشنر عید سے پہلے پاکستان میں بینکوں کے باہر دھکے کھا رہے ہیں جبکہ وزیراعظم نوازشریف اور ان کا خاندان لندن کے مہنگے ترین سٹوروں میں شاپنگ کر رہا ہے۔ چودھری پرویزالٰہی نے گفتگو کا آغاز چترال میں سیلاب کی تباہ کاریوں کی وجہ سے جانی و مالی نقصان پر رنج و غم اور متاثرین سے دلی ہمدردی کا اظہار کرتے ہوئے کیا۔#
۔۔۔۔۔۔۔
ملکہ(جی پی آئی)ایم پی اے چو ہد ر ی شبیر ا حمد کو ٹلہ کا چو ہد ری غضنفر جمشید کی دعو ت پر مو ضع پلا ہو ڑ ی میں ز یر تعمیر سڑ ک از ر ہا ئش گا ہ حا جی محمد ا شفا ق سیا ل تا بر سا تی نا لہ کا دو ر ہ ۔ انہو ں نے زیر تعمیر سڑ ک کا تعمیر ا تی معیا ر چیک کیا اور ٹھیکیدا ر کی کا ر کر دگی پر اطمینا ن کا اظہا ر کیا ۔ بعد میں چو ہد ری شبیر احمد بر گیڈ یئر ( ر ) چو ہد ری محمد ار شد اور چو ہد ر ی غضنفر جمشید کے قر یبی عز یز اور چو ہد ری محمد طا رق ملہی کے و ا لد محتر م حا جی سر دا ر خا ن ملہی کی و فات پر ا ظہا ر تعز یت کے لیے ان کے گھر گئے ۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
ملکہ(جی پی آئی)چو ہد ری غضنفر جمشید کی ڈ یرہ کو ٹلہ پر ایم این اے چو ہد ری عا بد ر ضا کو ٹلہ سے خصو صی ملا قا ت ۔ چو ہد ری غضنفر جمشید نے ا یم این چو ہد ری عا بدر ضا کو ٹلہ عمر ہ کی سعا دت حا صل کر نے پر مبا ر ک با د ۔۔۔۔۔۔۔
ملکہ(جی پی آئی)چو ہد ری محمد طا رق ملہی کے و ا لد محتر م چو ہد ر ی سر دا ر خا ن ملہی کے و الد محتر م کی و فا ت پر معز ز ین کا اظہا ر تعز یت ۔ تعز یت کر نے و ا لو ں میں برگیڈ یئر ( ر ) چو ہد ری محمد ار شد ، چو ہد ری غضنفر جمشید ( کو یت ) ملک محمد اقبا ل اعوا ن چیئر مین یو نین کو نسل ملکہ ، چو ہد ری انصر جا وید تیما ء ( سعو دی عر ب ) حا جی ملک غلا م مصطفی اعوا ن ، حسن ضیا ء اعوا ن، محسن ضیا ء اعوا ن دنیا نیو ز ، عمر فا رو ق اعوا ن، چو ہد ری جا وید صا د ق عسکر ی شا مل ہیں ۔ انہو ں نے دعا کی کے اللہ تعا لیٰ مر حو م کو جنت ا لفر دو س میں جگہ عطا فر ما ئے اور لو ا حقین کو صبر جمیل عطا فر ما ئے ۔
۔۔۔۔۔۔۔۔
ملکہ(جی پی آئی)رو ز نا مہ خبر یں کے لا لہ مو سیٰ سے ر پو رٹر صحا فی و قا ص بھٹی کو با ا ثر افر اد کی جا نب سے ملنے و الی قتل کی دھمکیا ں قا بل مذ مت ہیں ۔ ان خیا لا ت کا ا ظہا ر نا ئب صدر پر یس کلب گلیا نہ عمر فا رو ق اعوا ن نے کر تے ہو ئے کہا انہو ں نے کہا کہ ہم پو لیس ملز ما ن کو فو ر ی طو ر گر فتا ر کر کے پا بند سلا سل کر ے ۔ صحا فی ہمیشہ حق او ر سچ کی آ و ا زبلند کر تا ہے اور ہم ہر حا ل میں اپنے صحا فی بھا ئی کے سا تھ ہیں ۔ ڈ ی پی او گجر ات ایس ایچ او تھا نہ لا لہ مو سیٰ ملز ما ن کو جلد ا ز جلد گر فتا ر کر یں ۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
کھاریاں(جی پی آئی)یونین کونسل ڈوگہ کے چیئرمین ملک محمد اشفاق اعوان ڈوگہ اور وائس چیئرمین حاجی راجہ فضل الرحمن مکوال نے کہا ہے کہ اختیارات دینے پر خادم اعلیٰ پنجاب میاں محمد شہباز شریف کے مشکور ہیں انشاء اللہ اپنے ہردلعزیز لیڈر چوہدری عابد رضا کوٹلہ اور چوہدری شبیر احمد کوٹلہ کی قیادت میں وزیراعلیٰ پنجاب کے ویژن کو اپنے خدمت کے عمل سے مضبوط بنائیں گے اور ملنے والے فنڈز پوری ایمانداری سے عوام پر ہی خرچ کریں گے اور اپنی یونین کونسل کو مثالی بنائیں گے عوام کے مسائل کو ترجیحی بنیادوں پر حل کیا جائے گا عوام کی خدمت اور تعمیر و ترقی کے لئے کوئی کسر باقی نہ چھوڑیں گے۔
۔۔۔۔۔۔۔
کھاریاں(جی پی آئی)ممتاز سماجی شخصیت ملک محمد اکرم اعوان ڈوگہ ہالینڈ نے کہا ہے کہ اردگرد میں بسنے والے مستحق اور نادار لوگوں کو بھی عید کی خوشیوں میں اپنے ساتھ شامل کرنے کے لئے فطرانہ فوری ادا کر دیا جائے تاکہ یہ لوگ بھی انہی پیسوں سے اپنی اور اپنے بچوں کے لئے خریداری کر سکیں اور ان روزے کے دوران بھول چوک یا غلطی کوتاہی کو فطرانہ کو کور کرتا ہے اور یہ صدقہ فطرانہ روزے کا صدقہ بھی قرار دیا گیا ہے مخیر حضرات فطرانے کے علاوہ حقداروں کی دل کھول کر امداد کریں گے انہوں نے اہل وطن کو عیدالفطر کی پیشگی مبارکباد بھی دی۔
۔۔۔۔۔۔۔
کھاریاں(جی پی آئی)عید کی آمد آمد بازاروں میں خریداروں کا بے پناہ رش، لوگ عید منانے کے لئے مختلف علاقوں سے اپنے آبائی علاقوں کی طرف رواں دواں ہیں ٹرانسپورٹروں نے بھی موقع غنیمت جانتے ہوئے از خود کرائے بڑھا دیتے ہیں اور اس کو عید کا نام دیدیا ہے مجبور مسافر شیڈول سے کہیں زائد کرائے دے کر سفر کر رہے ہیں کوئی پوچھنے والا نہیں اور نہ ہی عوام کا کوئی پرسان حال ہے دوسری طرف بازاروں میں بھی دکاندار الٹی چھری سے خریداروں کی کھال اتار رہے ہیں کہ عید ہے دونوں ہاتھوں سے عوام کو لوٹ لیا جائے عوامی حلقے مہنگائی کا رونا بھی رو رہے ہیں مگر آج کل بازاروں میں تل دھرنے کی بھی جگہ نہیں ہے دوسری طرف بھونڈ بھی بازاروں میں خواتین کو چھیڑ رہے ہیں اور پرس چوری کی وارداتوں کی اطلاعات بھی موصول ہو رہی ہیں دوسری طرف SHO تھانہ کھاریاں صدر شہبازہنجرا نے پولیس اہلکاروں کی مخصوص جگہوں پر ڈیوٹیاں لگا دی ہیں بازار میں موٹرسائیکل لے جانے کی پابندی بھی آئد کر دی ہے آج کا دن رش بڑھنے کا امکان ہے۔
۔۔۔۔۔۔۔
کھاریاں(جی پی آئی)چوہدری قیصر گجر، ارشد جٹ، عمر بھٹی، رانا طارق، چوہدری منشاء اور یوسف مہمند چک کی زیرنگرانی آج رات 8بجے کبڈی کا شاندار ٹورنامنٹ نادرا آفس جی ٹی روڈ کھاریاں کے نزدیک کھیلا جا رہا ہے اس ٹورنامنٹ میں کھاریاں، مہمند چک، گنجہ اور موہری شریف کی ٹیمیں حصہ لیں گی اس موقع پر انا ناصر مانی، حاجی چوہدری محمد نواز، رانا شیر محمد، احسان ممبر، استاد خرم اور رانا شاہد بلو سرپرستی کریں گے کثیر تعداد میں تماشائی میچ سے لطف اندوز ہوں گے۔
۔۔۔۔۔۔۔
کھاریاں(جی پی آئی)PTI یوتھ ونگ کی تنظیم نو کا سلسلہ جاری ہے ۔ وائس چیئرمین یونین کونسل بدرمرجان چوہدری اجمل حسین پیارا کو PTI یوتھ ونگ حلقہ پی پی 115کا صدر منتخب کرلیا گیا۔ دوست احباب کی مبارکباد اس سلسلہ میں باقاعدہ طور پر نوٹیفکیشن بھی جا کر دیا گیا ہے نوٹیفکیشن صدر انصاف یوتھ ونگ پنجاب ریجن چوہدری عبیدالرحمن کی مشاورت سے جنرل سیکرٹری میاں اویس ارشد اور سیکرٹری انفارمشین مبین اشرف نے جاری کیا۔
۔۔۔۔۔۔۔
کھاریاں(جی پی آئی)وزیراعلیٰ پنجاب میاں شہباز شریف کے ویژن کو M.N.A چوہدری عابد رضا اور M.P.A چوہدری شبیر احمد کوٹلہ کی قیادت میں عملی جامہ پہنانے کے لئے اپنی تمام تر صلاحیتیں بروئے کار لائیں گے اور تعمیر و ترقی کے ساتھ ساتھ خدمت کی نئی تاریخ بھی رقم کریں گے اختیارات دینے پر قائدین کے بے حد مشکور ہیں ان خیالات کا اظہار چیئرمین یونین کونسل بھگوال ملک صفدر حسین، وائس چیئرمین ملک زاہد حسین پنڈی ہاشم نے مشترکہ طور پر کیا انہوں نے کہا کہ اپنی یونین کونسل کو ماڈل بنانے کے لئے سرکاری وسائل کو ایمانداری سے استعمال کریں گے اور انفرادی کے ساتھ اجتماعی مسائل کو بھی اپنا فرض سمجھ کر سرانجام دیں گے انشاء اللہ اپنے دور کو ہر لحاظ سے مثالی اور تاریخی بنائیں گے اور میاں شہباز شریف کے ویژن کو مضبوط بنانے کے ساتھ ساتھ اسے عملی جامہ بھی پہنانے کی بھرپور کوشش کریں گے۔
۔۔۔۔۔۔۔
کھاریاں(جی پی آئی)رمضان المبارک کی ستائیسویں شب عقیدت و احترام سے منائی گئی مساجد میں ختم قرآن کی محافل بھی سجائی گئیں لوگ ساری رات عبادت میں مشغول رہے علمائے کرام نے شب قدر کی فضلیت پر روشنی ڈالی اور نوافل کا طریقہ کار بھی بیان کیا۔ نمازِ تسبیح کا بھی اہتمام کیا گیا تھا اس موقع پر اعتکاف کرنے والے اور عبادت کرنے والوں کے لئے سحری کا بھی اہتمام کیا گیا تھا سیکورٹی کے لئے پولیس کی بھاری نفری بھی تعینات تھی۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
وزیرآباد(جی پی آئی)قرآن مجیدوفرقان حمید وہ آفاقی کتاب ہے جوانسانوںکے لئے مکمل ضابطہ حیات ہے۔جب تک مسلمانوںنے اس کتاب کواپنی زندگیوںکامحوربنایا دنیا پر حکمرا نی کی۔صاحب قرآن سے عشق ومحبت کا دعویٰ اس وقت تک کا مل نہیںہوتاجب تک ہم قرآن مجیدفرقان حمیدکے مفہو م ومطالب پرغور نہ کریںاوراسکی تعلیمات کے مطابق اپنی زندگیوںکانہ ڈھا ل لیں۔ان خیا لات کا اظہارپیرسیدمحمدمبارک علی شاہ سجادہ نشین آستا نہ عالیہ منڈھیرسیداںسیا لکوٹ نے مرکز فیضان القرآن جامع مسجدغوثیہ اسٹیشن والی میں سالانہ دورہ تفسیرالقرآن کلاس کے اختتام پردستارفضیلت اوراسناد کی تقسیم کے موقع پرکیا۔اس موقع پر ضلعی صدرمسلم لیگ (ن)مستنصرعلی گوندل ایڈووکیٹ،امتیاز اظہر باگڑی،ڈویژنل صدرپی پی پی اعجازاحمدسماں،حاجی ارشد محمودسلیمی، محمداشرف نثار،عمران رسول بٹ ، صاحبزادہ غلام نقشبندعلوی، ملک محمدیوسف چاند،ابوذکوان،محمدارشد بخاری،نجیب الرحمن سمیت شہریوںکی کثیرتعدادموجودتھی۔منتظم اعلیٰ دورہ تفسیرالقرآن لخت جگرجانشین شیخ القرآن پیرپروفیسرڈاکٹرابوذکوان محمدآصف ہزاروی نے کہا کہ قرآن پاک کی تعلیم دینے لینے والے دونوںہی رب کریم کی رحمتوںبرکتوںکے حق دارٹہرتے ہیں۔قرآن پاک کی اپنے سینوںمیںمحفوظ کرنے والے رب کریم کے ہاںبڑے مرتبوںوالے ہیںکیونکہ یہ کتاب کلا م الٰہی پہلے اس کے ذریعے رب کائنات اپنی مخلوق سے مخاطب ہوتا ہے اوراپنی مخلوق کوحکمت ودانا ئی سے بھرپورراہنمائی عطا کرتا ہے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
وزیرآباد(جی پی آئی)قرآن پا ک ایک ایسی الہامی وآفاقی کتا ب ہے جو انسان کے لئے مکمل ضابطہ حیات اورکا ئنات میںبسنے والے ہرذی روح کے لئے رشدوہدایت کاخزانہ ہے۔آج مسلمان اس سے دورہوکر ناکام اورغیر مسلم اس سے راہنمائی لیکرکامیاب۔قرآن مجیدکی تعلیمات سے متاثرہوکرغیرمسلم جوق درجوق حلقہ بگوش اسلا م ہورہے ہیں۔ان خیا لات کا اظہارممتاز عالم دین حافظ محمدرفیق چشتی،کیپٹن(ر)ڈاکٹرمحمدرفیق فضل نے جامع مسجدبلال مین بازارالہ آباد سے فارغ ہونے والے حفاظ کرام میںاسناد تقسیم کرنے کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔اس موقع پرقاری محمدخورشید،باذل رفیق،اورنگزیب رفیق ،محمداعجاز ودیگرموجودتھے۔انہوںنے کہا کہ مسلمان اوراسلا م لازم وملزوم ہیں۔اسلام اوراسلا می تعلیمات ہی مسلمان کومعاشرے میںمعززبنا تی ہے۔آج کے مسلمان کے انحطاط کی بڑی وجہ اسلا م اورقر آنی تعلیمات سے دوری ہے۔آج مسلمان قرآن کوزندگی محورومرکز بنا لیںاوراپنی زندگیوںکونبی کریم ۖ کی تعلیمات اورفرامین کے مطا بق ڈھال لے توپوری دنیا میںمسلمان حکمران ہوگا۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
وزیرآباد(جی پی آئی) ضلعی صدر ن لیگ چوہدری مستنصر علی گوندل نے کہا ہے دھرنا سیاست ملکی ترقی میں رکائوٹ اور معیشت کیلئے نقصان دہ ہے۔ پاکستان افراتفری کا متحمل نہیں ہوسکتا۔اقتصادی راہداری منصوبہ پرپاکستان دشمن قوتوں متحد ہوچکی ہیں اتفاق اتحادسے ان کے عزائم کو خاک میں ملادینگے۔وہ مسلم لیگی رہنماء و وائس چیئرمین مارکیٹ کمیٹی اظہر علی چیمہ کی طرف سے امیدوار ضلع کونسل امتیاز اظہر باگڑی کے اعزاز میں افطار ڈنر سے خطاب کررہے تھے۔اس موقع پر تحصیل صدر اعجاز پرویا،تحصیل صدریوتھ ونگ وقار چیمہ،امیدوار چیئرمین بلدیہ وزیرآباد طارق گوندل،یونین کونسلز چیئرمینز محمد منشاء چیمہ،افضال احمد ساہی،خرم اویس،عدنان شکر گورائیہ،یاسر عرفات جوندہ،عمران ٹھکرا اور مختار وڑائچ ،تحصیل صدرمسلم لیگ (ن)یوتھ ونگ وقار احمد چیمہ،افتخاراحمدبٹ،مہرطاہر جاوید مٹھو،سیف اللہ بٹ،شیخ صلا ح الدین ودیگربھی موجود تھے
۔۔۔۔۔۔۔
لاہور(جی پی آئی) ماہ رمضان میں حاصل ہونیوالی تربیت کو اگر ہم سال بھر کیلئے اپنی عملی زندگی میں اپنا لیں تو ہمارے بہت سے مسائل حل ہوسکتے ہیں، ماہ رمضان ہمیں اتحاد یکجہتی کا درس دیتا ہے یہ مہینہ نیکیوں کا موسم بہار ہے او اہل اسلام کے لئے مسرتوں شادمانیوں کی نوید ہے۔ان خیالات کا اظہار انٹرنیشنل میڈیا فورم کے چیئرمین ایم اے تبسم،صدراقبال کھوکھر نے اپنے مشترکہ بیان میں کیا۔انہوں نے کہاکہ اسلام کی روشن تعلیمات پر عمل کر کے اس ماہ کے دوران مستحقین کو بھی خوشیوں میں شامل کیا جائے۔ انہوں نے کہا کہ ماہ رمضان ہم سے اس بات کا تقاضا کرتا ہے کہ ہم اتحاد کا مظاہرہ کر کے رواداری کے جذبات کو فروغ دیں،انہوں نے کہا کہ روزہ برائیوں کے خلاف ایک ڈھال کی حیثیت رکھتا ہے اور اللہ تعالیٰ اپنے بندوں پر خاص فضل و کرم کرتے ہوئے ان کی زندگی میں یہ مقدس ماہ لاتا ہے تا کہ بندے روزے جیسی عبادت کے ذریعے اپنے رب کا قرب حاصل کر سکیں،انہوں نے کہا کہ موجودہ حالات میں ہمیں چاہئے کہ بھائی چارہ کو فروغ دیں اور اپنے تمام اختلافات بھلا کر ملک وقوم کے اجتماعی مفاد کیلئے کام کریں۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
لاہور(جی پی آئی) معروف قانونی وسماجی ادارے”کلاس”اور پاکستان کرسچن نیشنل پارٹی کے زیراہتمام لبرٹی چوک گلبرگ لاہور میںترکی کے شہر استنبول ائیرپورٹ میں گزشتہ دنوں ہونیوالے خودکش بم دھماکوں کے شہداء کی یاد میں شمعیں روشن کرنے کی تقریب منعقدکی گئی قیادت ایم اے جوزف فرانسس نے کی جبکہ مارٹن جاوید مائیکل،ضیاء کھوکھر،اقبال کھوکھر،سہیل ہابل،آصف رضا ومعتدد سیاسی،سماجی شخصیات سمیت کلاس کے سٹاف نے بھرپور شرکت کی۔اس موقع پرایم اے جوزف فرانسس نے میڈیا کو بتایا کہ دہشت گردی عالمی مسئلہ بن چکا ہے اس کے تدارک کے لئے تمام عالمی قوتوں کو متحد ہوکرٹھوس حکمت عملی اپنانے کی ضرورت ہے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

بھمبرکی خبریں
۔۔۔۔۔۔۔۔
بھمبر(جی پی آئی) کرپشن اور بھتہ خوری کا خاتمہ کرکے اسٹیٹس کو توڑے بغیر وسائل عوام تک نہیں پہنچائے جا سکتے عوام جانتے ہیں کہ کرپشن کو رواج دینے والے کون ہیں دوسروں کو طعنے دینے والوں کے ماضی سے عوام خوب واقف ہیں عوام کو خوب پتا ہے کہ آج بھی ڈی ایچ کیو سے زکوة کی دوائیاں کون کون لیتا ہے مقامی نادار بن کر زمینیں کس نے الاٹ کروائی ہیںایم ڈی اے کے کرپشن سیکنڈل میں پلی بارگین کس کی ہوئی تھی کل بھی عوام کا پیسہ عوام تک یہنچایا آئندہ بھی لوگوں کے ٹیکسوں پر مشتمل سرکاری رقوم عوام کی امانت کے طور پر ان تک پہنچاؤںگاکس کانگڑہ فکروٹ والے جانتے ہیں کہ فکروٹ کی سڑک کس نے بنائی اور کس نے محض دکھاوے کا کردار ادا کیا جہاںپرمیں نے سڑک ختم کی تھی اس سے آگے ایک انچ نہیں بنی فریق مخالف محض جھوٹ منافقت اور دھوکہ دہی سے عوام کی آنکھوں میں دھول جھونکنا چاہتا ہے جو کسی صورت کامیاب نہ ہو گا ان خیالات کااظہار سابق سپیکر وامیدوار اسمبلی چوہدری انوار الحق نے اپنی انتخابی مہم کے سلسلہ میں منعقدہ کارنر میٹنگ کس کانگڑہ فکروٹ ،لس اور بھمبر شہر میںنوجوانوںکے اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے کیاا س موقع پر انصاف ٹائیگر فورس ضلع بھمبر کے چیف آرگنائزر چوہدری ناصر منظور ،سینئر نائب صدر سٹی چوہدری انیس جرار ،نائب صدر مرزا محسن صدیق سکندر ،جنرل سیکرٹری وارڈ نمبر 1راجہ اویس الیاس ،مرزا فیضان احمد،مرزا عماد ،راجہ طاہر ،چوہدری ولید نثار ،چوہدری وقاص حنیف ،چوہدری شہباز حسین ،چوہدری حسن افضل،چوہدری عرفان ،چوہدری امجد،چوہدری منور حسین ،چوہدری وقار حنیف ،چوہدری علی خالد ،راجہ اخلاق احمد نے انصاف ٹائیگر فورس کو چھوڑکر جبکہ صوبیدار محمد یاسین ،چوہدری عبدالرزاق ،چوہدری ندیم قاصد چوہدری جنید اختر ،چوہدری مختار حسین ،چوہدری محمد رضوان ،چوہدری سردار علی ،چوہدری محمد سلیم ،چوہدری محمد فاروق ،چوہدری غلام مصطفی ،چوہدری برکت ،چوہدری رخسار احمد ،چوہدری ظفر اقبال ،چوہدری ظہیر الدین بابر ،چوہدری علی نواز ،چوہدری محمد عثمان ،چوہدری شبیر حسین ،چوہدری غلام اکبر ،چوہدری شیر زمان آف کس فکروٹ نے مسلم لیگ ن کو خیر آباد کہہ کر چوہدری انوار الحق کے قافلے میں شمولیت کا اعلان کیا ۔چوہدری انوار الحق نے کہاکہ پورے حلقے میں ظالم ،بددیانت ،غنڈہ گرد اور شریف لوگوں کا فرق واضح ہو گیا ہے تمام ظالم لوگ چوہدری طارق فاروق کی چھتری تلے ہیں جبکہ مظلوم طبقہ میرے ساتھ ہے اور یہی میرا اثاثہ ہے بیرونی بیساکھیوں کے سہارے سیاست کرنے والے شخص کی تمام بیساکھیاں بھی کسی کام نہیں آئیں گی عوام جانتے ہیں کہ قومی دہشت گردی میں ملوث شخص کس کی پیٹھ کے پیچھے کھڑا ہے قومی مجرموں کی پشت پناہی والی سیاست پر لعنت بھیجتا ہوں کبھی بیرونی آقاؤںکے اشاروںیا بیرونی بیساکھیوںکے سہارے عوامی مینڈیٹ تبدیل کرنے کی کوشش نہیںکی کبھی غنڈہ گرد ،دہشتگرد اور ایم ڈی اے کے کرپٹ عناصر کا سہارا نہیں لیا حق سچ اورمظلوم کو انصاف دلانے کی سیاست کرتاہوںاور کرتا رہوںگاظلم ،جہالت اور بدمعاشی کیخلاف جنگ جاری رہے گی شکست کو سامنے اور واضح دیکھ کر ہواس باختہ شخص اپنی یادداشت بھی کھو بیٹھاہے انشاء اللہ اللہ کی رحمت کی نشانی یہ ہے کہ آج لوگوں کے دل نرم ہو چکے ہیں اور لوگ ہر جگہ جوق درجوق میرے قافلے میںشامل ہورہے ہیں 21جولائی کا سورج عوامی فتح کی نوید لیکر طلوع ہوگا اور ظلم کی سیاہ رات ختم ہوجائیگی ۔
۔۔۔۔۔۔۔۔
بھمبر(جی پی آئی) آزاد امیدوار اسمبلی چو ہدری انو ارا لحق کے تا بڑ توڑ حملے مخا لفین کے چھکے چھڑا دئیے ن لیگ اور پی ٹی آئی کی بڑ ی وکٹیں گرا دیں مسلم لیگ نو ن کے مر کز ی راہنما خواجہ محمدامین ایڈووکیٹ اور انصا ف ٹا ئیگر فو رس کے ضلعی چیف آرگنا ئزر کو اپنے قا فلے میں شامل کر لیا تفصیلا ت کے مطا بق بھمبر میں سیاسی جوڑ توڑ عرو ج پر پہنچ گیا مخا لف امیدوار ایک دوسر ے پر سبقت کے جا نے کیلئے تا بڑ توڑ حملے کر رہے ہیں آزا د امیدوار اسمبلی حلقہ ایل اے7بھمبر چو ہدر ی انو ارا لحق نے نو ن لیگ اور پی ٹی آئی کے چھکے چھڑا دئیے مسلم لیگ نو ن کے مر کز ی را ہنما و سینئر قانو ن دان خواجہ محمد امین ایڈووکیٹ نے مسلم لیگ اور چو ہدری طا رق فا روق کو چھوڑ کر جبکہ انصا ف ٹا ئیگر فو رس کے ضلعی چیف آرگنا ئز ر چوہدر ی نا صر منظور نے اپنے درجنوں سا تھیوں سمیت تحر یک انصا ف اور ڈا کٹر انعام الحق کو چھوڑ کر چو ہدر ی انو ارا لحق کے ہا تھوں بیعت کر لی ان را ہنما ئوں کی شمو لیت کے موقع پر سا بق سپیکر اسمبلی چو ہدر ی انو ارا لحق نے کہا کہ جس تیز ی سے حلقے کی عوام میر ے قا فلے میں شامل ہو رہے ہیں اس سے میر ی کا میابی یقینی ہے مخا لفین کے نا صر ف ووٹرسپو رٹر میر ے قافلے میں شامل ہو رہے ہیں بلکہ ان کی کیچن کیبنٹ بھی میر ے سا تھ شامل ہورہی ہے جس سے مخا لفین کے غبا رے سے ہوا نکل رہی ہے انہوں نے کہا کہ میں نے مخا لفین کے ووٹوں کی بو ریوں میں سوراخ کر دئیے ہیں جس سے تیز ی سے ووٹ گر نا شرو ع ہیں اب ان سوروخو ں کو بند کر نا مخا لفین کے بس کی با ت نہ ہے انہوں نے کہا کہ عوام کا جو ق در جوق میر ے قا فلے میں شامل ہو نے سے جعلی بیماراور لا غر شیر وا پس پنجر ے میں جا چکا ہے انشااللہ 21جو لا ئی کو پنجر ے کو تا لا لگا کر جھوٹی فرو عنیت کو پا بند سلاسل کر دینگے ۔
۔۔۔۔۔۔۔۔
بھمبر(جی پی آئی) عید الفطر کی خوشیوں میں شامل کر نے کیلئے بر طا نیہ کے مخیر خاندان کی طرف سے مٹھا لہ رنڈ یا م میں غر با ء اور مسا کین میںامداد کی تقسیم درجنوں خاندا نوں کو اشیا ء خو ردو نوش پر مشتمل پیکٹس تقسیم غر با ء اور مسا کین کی مخیر حضرا ت کو دعا ئیں تفصیلا ت کے مطا بق ہر سال کی طرح بر طا نیہ کے مخیر حضرا ت سلا مت حسین یو کے ،محمد شفیق یو کے ،حا جی مہر با ن یو کے اور عزیز الر حمن یو کے کی طرف سے کس رنڈیا م کے غر با ء ،مسا کین اور مستحقین کیلئے عید پیکج تقسیم کیا گیا عید پیکج میں آٹا ،گھی ،چینی ،چا ئے ،دالیں ،چا ول ،مشرو با ت ودیگر ضروریا ت زند گی کی اشیا ء شامل تھیں تقسیم کی گئیں اس موقع پر معززین علاقہ چو ہدری محمد سعید ،ماسٹر منور حسین ،چوہدری منظور حسین ،چو ہد ری بشیر اور چوہدری مدثر اقبا ل نے علاقہ کے درجنوں مستحق خا ندا نوں میں عید پیکج تقسیم کئے اس موقع پر عید پیکج وصول کر نے وا لے مستحقین نے مخیر حضرا ت کاشکریہ ادا کر تے ہو ئے انکے دعائے خیر اور عمر درازی کی دعا کی ۔
۔۔۔۔۔۔۔۔
بھمبر(جی پی آئی) اوورسیزکشمیری راہنما چوہدری حق نواز آف گڑھا للیاں اور چوہدری نصر اللہ گزشتہ روزساؤتھ افریقہ سے چوہدری انوار الحق کی الیکشن کمپین کیلئے پاکستان پہنچ گئے سیالکوٹ ایئرپورٹ پر کارکناناور دوست احباب نے انکا استقبا ل کیا چوہدری حق نواز چوہدری انوارالحق کی انتخابی مہم کے سلسلہ میں مختلف کارنر میٹنگز سے خطاب کرینگے ۔
۔۔۔۔۔۔۔۔
بھمبر(جی پی آئی) جماعت اسلامی کے راہنما امیدوار اسمبلی ڈاکٹر ریاض احمد مرزا نے کہا ہے کہ 21جولائی کا الیکشن موروثی سیاستدانوں کے لیے بھیانک خواب بننے والا ہے حلقہ کے عوام جس تیزی سے ہمارے قافلے میں شامل ہورہے ہیں یہ اس چیز کی نشانی ہے کہ عوام نے روپے پیسے کی چمک کو مسترد کردیا ہے ان خیالات کا اظہار انہوں نے بڑھنگ میں افطار پارٹی سے خطاب کرتے ہوے کیا انہوں نے کہاکہ ہم اﷲ کی زمین پر بندوں کی خدائی نہیں چلنے دیں گے اور ظم کے اس نظا م کو ہر جگہ چیلنج کریں گے جس میں امیروں غریبوں کے لیے الگ الگ قانون ہے حق مار کو حق پہچانا پر چوہدری محمد علی اختر سابق امیدوار اسمبلی نے خطاب کرتے ہئوے کیا کہ ایک طرف موروثی سیاستدان ہیں نہنوں نے باریاں لگا رکھی ہیں اور جس کا مقصد تجوریاں بھرنا ہے اور ریاستی ومسائل سے لوگوں کے ضمیر خریدنا ہے دوسر ی طرف ہم ہیں کہ عوام کی امانتیں عوم پر ہی خرچ کررہے ہیں اس لیے ضروری ہے عوام دیانتدار قیادت کو ووٹدیں اور انتخابی نشان پنکھا پر مہرلگائیں ۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔