اسلام آباد (جیوڈیسک) وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی کی زیرصدارت وزارت اطلاعات کے حکام کا اعلیٰ سطح اجلاس منعقد ہوا۔ اجلاس میں وزیرِ مملکت برائے اطلاعات مریم اورنگزیب نے اپنی وزارت کی کارکردگی کے حوالے سے بریفنگ دی۔
اجلاس میں سیکرٹری اطلاعات اور وزارت اطلاعات کے اعلیٰ حکام بھی شریک ہوئے۔ اجلاس میں سرکاری ٹی وی، فلمز اور براڈ کاسٹنگ پالیسی کے امور بھی زیرغور آئے۔
شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے وزیر اعظم نے ہدایت کی کہ اطلاعات کی ترسیل کے لئے جدید سوچ اپنائی جائے، وزارت اطلاعات اور ملحقہ ادارے عوامی مسائل کو اجاگر کرنے کے لئے فعال کردار ادا کریں۔