چین (نمائندہ خصوصی) عالمی اسمارٹ فون برانڈ آنر نے آج مارویل اسٹوڈیوز کے ساتھ ان کی آنے والی زبردست مووی “ڈاکٹر اسٹرینج” پر تعاون کا اعلان کیا ہے جس میں آنر کا جدید فون پیش کیا جائے گا۔ شراکت داری آنر کی ڈیوائس کے فلم میں نظر آنے سے کہیں آگے کی ہے جس میں آن لائن اور آف لائن مشترکہ تشہیری مہمات کا سلسلہ شامل ہے۔
مارویل کے ساتھ یہ بندھن آنر کے تخلیقی و متحرک مارکیٹنگ منصوبوں کے سلسلے میں تازہ ترین ہے جنہیں خاص طور پر نوجوان نسل کے لیے تیار کیا گیا ہے۔ آنر موسیقی، سینما، گیمنگ اور ایکسٹریم اسپورٹس جیسی دنیاؤ تک پھیلی ہوئی اپنی مختلف شراکت داروں کے ذریعے نوجوان نسل کے ساتھ تعلق جوڑنے کے مواقع ڈھونڈ کر دلیرانہ طور پر مختلف طریقہ اپنائے ہوئے ہے۔ عالمی صارفین اور گاہکوں کے جذباتی تعلق پر مشترکہ توجہ کا جو لطف دونوں برانڈز اٹھاتے ہیں وہ اس شراکت داری کو فطری بناتا ہے۔
آنر کے چیف مارکیٹنگ آفیسر اسٹیون وینگ نے کہا کہ “ہم اپنے برانڈ کو اس طرح زندگی دینا چاہتے ہیں کہ یہ نوجوانوں کے لےی پرکشش ہو۔ ہم مارویل جیسے عالمی برانڈ کے ساتھ شراکت داری پر خوش ہیں، جو دنیا بھر میں ناظرین کو متاثر کرے گا، اسی طرح جیسے آنر اپنے صارفین کو با اختیار بنانا اور متاثر کرنا چاہتا ہے۔”
مارویل کے سینئر وی پی برائے گلوبل پارٹنرشپس منڈی ہیملٹن نے کہا کہ “مارویل آنر کے ساتھ شراکت داری پر خوش ہے۔ نوجوان نسل ہمارے لیے اہم آبادیاتی گروپ ہے، اور آنر کے ساتھ شراکت داری ہمیں ٹیکنالوجی میں پیش پشی رہنے اور ایسے شعبوں میں تجربات کرنے کی سہولت دیتی ہے جن کے ذریعے ہم ان تک پہنچ سکتے ہیں۔”
مارویل اسٹوڈیوز کی “ڈاکٹر اسٹرینج”، جس میں بینیڈکٹ کمبربیچ ہیں، ایک عالمی شہرت یافتہ نیوروسرجن ڈاکٹر اسٹیفن اسٹرینج کی کہانی بیان کرتی ہے جو ایک خطرناک کار حادثے کے بعد صحت کی تلاش میں ہے، اور ایک پراسرار مقام پر غیر معمولی جادو پاتا ہے۔
“ڈاکٹر اسٹرینج” آنر کے ساتھ شراکت داری کے لیے ایک فطری امیدوار کے طور پر ابھرا ہے۔ وہ اقدار جو مرکزی کردار پیش کرتا ہے – ثابت قدمی، اپنا راستہ خود ترتیب دینے کی ہمت – اور ٹیکنالوجی کے ساتھ خاص تعلق جس کا وہ لطف اٹھاتا ہے اسے آنر کا بہترین سفیر بناتا ہے، جو ٹیکنالوجی کے ذریعے ڈیجیٹل عوام کو بااختیار بنانے کے لیے جدوجہد کرتا ہے۔ مارویل کا رنگین، ٹیکنالوجی سوجھ بوجھ رکھنے والے اور متاثر کن کرداروں کا وسیع نظام آنر کی ٹیکنالوجی پیش کرنے کے لیے بہترین پس منظر رکھتا ہے، جو دنیا بھر کے صارفین کو بڑے حواب دیکھنے، دل سے جوان رہنے اور بہادر رہنے کے لیے متاثر کرتا ہے – جس کا اظہار اس کے نعرے “بہادروں کے لیے” سے ہوتا ہے۔
اس کا جدید پرچم بردار فون آنر 8 اس نظریے کو تشکیل دیتا ہے۔ اپنے جدید دوہرے-لینس کیمرا نظام، پروگرام ایبل اسمارٹ کی کے ساتھ فنگر پرنٹ سینسر اور اعلیٰ روشنی منعکس کرنے والے تہہ بہ تہہ شیشے کے ڈیزائنر کے ساتھ یہ اسمارٹ فون صارفین کے لیے امکانات کا حلقہ بڑھاتا ہے۔ آنر 8 نیلمی نیلے، موتی سفید اور رات جیسے سیاہ رنگوں میں دستیاب ہے۔
ڈاکٹر اسٹرینج 25 اکتوبر کو برطانیہ میں اور 4 نومبر کو امریکا میں نمائش کے لیے پیش ہوگی۔ آنر روس، امریکا، جرمنی، برطانیہ، فرانس، اٹلی، فن لینڈ، پولینڈ، چیک، سوئیڈن، سربیا، ملائیشیا، متحدہ عرب امارات، کویت اور مملکت سعودی عرب جیسے ممالک میں اس شراکت داری کی بھرپور ترویج کرے گا۔
آنر کی مدد کے ساتھ ایک سرخ قالین پریمیئر 20 اکتوبر کو آنر کے نمائندگان اور مارویل اسٹوڈیوز کے “ڈاکٹر اسٹرینج” کے ستاروں کے ساتھ ہوا، جس کے بعد 27 اکتوبر کو مارویل سینمیٹک یونیورس کے پیچھے سائنس و ٹیکنالوجی کا جشن منانے کے لیے مارویل سینمیٹک یونیورس ایونٹ ہوگا۔ آنر8 اسمارٹ فون کے لیے ایک برانڈڈ موضوع بھی دنیا بھر میں جاری کیا جائے گا۔ مزید معلومات کے لیے ملاحظہ کیجیے
آنر کے بارے میں
آنر ہواوی گروپ کے تحت ایک معروف اسمارٹ فون ای-برانڈ ہے۔ اپنے نعرے “بہادروں کے لیے” کے مطابق برانڈ انٹرنیٹ آپٹمائزڈ مصنوعات کے ذریعے ڈیجیٹل شہریوں کی ضروریات کو پورا کرنے کے لیے تخلیق کیا گیا تھا جو بہتر صارفی تجربات، عمل پر اکسانے، تخلیق کی حوصلہ افزائی اور نوجوانوں کو اپنے خوابوں کےحصول کے لیے طاقت پیش کرتی ہیں۔ اس طرح آنر نے چیزوں کو مختلف انداز میں پیش کرنے اور اپنے صارفین کے لیے جدید ٹیکنالوجیوں اور جدت طرازیوں کو لانے کے لیے ضروری اقدامات اٹھا کر اپنی دلیری ظاہر کرکے خود کو جداگانہ حیثیت دی ہے۔
مارویل انٹرٹینمینٹ کے بارے میں
والٹ ڈزنی کمپنی کا مکمل ملکیتی ماتحت ادارہ مارویل انٹرٹینمینٹ ایل ایل سی دنیا کے نمایاں ترین کردار کی بنیاد پر چلنے والے تفریحی اداروں میں سے ایک ہے، جو پچھتر سالوں میں مختلف الاقسام ذرائع ابلاغ میں پیش کردہ 8,000 سے زیادہ کردار کی ثابت شدہ لائبریری بنا چکا ہے۔ مارویل انٹرٹینمینٹ، لائسنسنگ اور پبلشنگ میں اپنے کرداروں کے فرنچائزز کو استعمال کرتا ہے۔
مارویل کے “ڈاکٹر اسٹرینج” کے بارے میں
مارویل اسٹوڈیوز سے “ڈاکٹر اسٹرینج” آتے ہیں، ایک عالمی شہرت یافتہ نیوروسرجن ڈاکٹر اسٹیفن اسٹرینج کی کہانی جن کی زندگی ایک خطرناک کار حادثے کے بعد بدل جاتی ہے جس کی وجہ سے وہ اپنے ہاتھوں کے استعمال سے محروم ہو جاتے ہیں۔ جب روایتی ادویات ناکام ہو جاتی ہیں، تو وہ علاج، اور امید، کے لیے ایک خلاف قیاس مقام – ایک پراسرار علاقہ جسے کمر-تاج کہتے ہیں – جانے پر مجبور ہو جاتے ہیں۔
انہیں جلد ہی پتہ چل جاتا ہے کہ یہ علاج کا مرکز نہیں بلکہ ہماری حقیقت کو تباہ کرنے کے درپے نہ نظر آنے والی جہالت کی طاقتوں کے خلاف جنگ میں صف اول کا مقام ہے۔ بہت جلد نئی حاصل شدہ جادوئی طاقتوں سے لیس اپنی قسمت اور رتبے والی زندگی میں واپسی یا طاقتور ترین جادوگر کی حیثیت سے دنیا کے دفاع کے لیے سب کچھ چھوڑ دینے کے درمیان کوئی فیلہ کرنے پر مجبور ہو جاتے ہیں۔
“ڈاکٹر اسٹرینج” میں بینیڈکٹ کمبربیچ، چیویٹل ایجیوفر، ریچل میک ایڈمز، بینیڈکٹ وونگ، مائیکل سٹولبرگ، بینجمن بریٹ اور اسکاٹ ایڈکنز میڈس مائیکل سن اور ٹلڈا سوئنٹن کے ساتھ کردار ادا کر رہے ہیں۔ اسکاٹ ڈیرکسن ہدایات دے رہے ہیں جبکہ کیون فیج پیش کر رہے ہیں۔ لوئس ڈی ایسپوزیٹو، وکٹوریا الونسو، اسٹیفن بروسارڈ، چارلس نیورتھ اور اسٹین لی ایگزیکٹو پروڈیوسرز کی حیثیت سے خدمات انجام دے رہے ہیں۔
جون سپیٹس اور اسکاٹ ڈیرکسن اور سی رابرٹ کارگل نے اسکرین پلے لکھا ہے۔ اس خطرناک، پیچیدہ اور دماغ کی چولیں ہلا دینے والے سفر میں اسٹرینج کے ساتھ آئیں جب مارویل اسٹوڈیوز کی “ڈاکٹر اسٹرینج” 4 نومبر 2016ء کو امریکی سینماؤں میں پیش کی جائے گی۔