دبئی (جیوڈیسک) انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) کی جانب سے جاری حالیہ رینکنگ میں آسٹریلیا کے کپتان سٹیو سمتھ 886 پوائنٹس کے ساتھ پہلے، جو روٹ 844 پوائٹس کے ساتھ دوسرے، کین ولیمسن 841 پوائٹس کے ساتھ تیسرے جبکہ قومی کھلاڑی یونس خان 832 پوائنٹس کے ساتھ چوتھے نمبر پر براجمان ہیں۔
دیگر بلے بازوں میں ہاشم آملہ پانچویں، اے بی ڈی ویلیرز چھٹے، ڈیوڈ وارنر ساتویں، ایڈم ووگز آٹھویں، اجنکا رہانے نویں اور ایلسٹر کک کی دسویں پوزیشن ہے۔
کرکٹ شائقین کیلئے بری خبر ہے کہ قومی کپتان مصباح الحق آئی سی سی ٹاپ ٹین رینکنگ سے باہر نکل گئے ہیں۔ اب ان کی 744 پوائنٹس کے ساتھ بارہویں جبکہ اظہر علی کی 733 پوائنٹس کے ساتھ تیرہویں پوزیشن ہے۔