بڑھتی عالمی تجارتی کشیدگی، امریکا میں خام تیل کے نرخ میں کمی

Crude oil

Crude oil

نیویارک (جیوڈیسک) امریکا میں خام تیل کے نرخ میں کمی ہوئی جس کی وجہ بڑھتی عالمی تجارتی کشیدگی کے باعث اس کی طلب میں کمی کا امکان ہے۔

امریکا میں خام تیل کے نرخ میں کمی ہوئی جس کی وجہ بڑھتی عالمی تجارتی کشیدگی کے باعث اس کی طلب میں کمی کا امکان ہے تاہم ایران پر امریکی پابندیوں اور وینزویلا میں کم پیداوار کے باعث تیل کے نرخ میں کمی محدود رہی۔

نیویارک میں برنٹ نارتھ سی کروڈ کے وقفے کے بعد نرخ 42 سینٹ کمی کے ساتھ 77.35 ڈالر فی بیرل رہے، ویسٹ ٹیکساس انٹرمیڈیٹ کے سودے 36 سینٹ کمی کے ساتھ 69.89 ڈالر فی بیرل میں طے پائے۔