لاہور (جیوڈیسک) پارلیمانی لیڈر وامیر جماعت اسلامی پنجاب ڈاکٹر سید وسیم اختر نے اسرائیل کی جانب سے جنگ بندی کی خلاف ورزی کرتے ہوئے حملے دوبارہ سے شروع کرنے کی پر زور مذمت کی۔ انہوں نے کہاکہ جماعت اسلامی 17 اگست کو مال روڈ پر عظیم الشان غزہ مارچ کر ے گی۔ عالمی دنیا کو اسرائیل کی بربریت کانوٹس لینا چاہئے۔
مسلم ممالک کے حکمران قہر خداوندی سے ڈریں۔ فلسطین کے معصوم بچوں کو آج عالم اسلام کی ضرورت ہے۔ امیر جماعت اسلامی لاہور میاں مقصود احمد نے کہا ہے کہ جماعت اسلامی لاہور یوم آزادی بھرپور جوش وخروش سے منائے گی۔ پاکستان خالصتاً ایک اسلامی ریاست ہے جبکہ سیکولر طبقہ قائداعظم کی تقریر سے من مانی تاویلات تلاش کرکے پاکستان کو سیکولر ملک ثابت کرنے پر تلا ہواہے۔
دریں اثناسیکرٹری جنرل جماعت اسلامی لیاقت بلوچ نے کہاہے کہ وفاقی حکومت اور اقتدار میں شامل جماعتیں سیاسی بحران کی براہ راست ذمہ دار ہیں۔ محلاتی سازشوں اور عوامی مسائل حل کرنے میں میاں نوازشریف بری طرح ناکام رہے ہیں۔