گوندا نئی فلم جگا جاسوس میں رنبیر کے والد کا کردارا دا کریں گے

Govinda, Ranbir Kapoor

Govinda, Ranbir Kapoor

ممبئی (جیوڈیسک) بالی وڈ کے ہیرو نمبر ون گوندا نئی فلم جگا جاسوس میں راک سٹار رنبیر کپور کے والد کا کردار کریں گے۔

نوے کی دہائی کے صف اول اداکار گوندا کو ہدایتکار انوراگ باسو نے اپنی نئی فلم میں کاسٹ کیا ہے،فلم میں گوندا،راک سٹار رنبیر کپور کے والد بنے ہیں۔ رنبیر کپور کا کہنا ہے گوندا کی اداکاری اور ڈانسنگ سے وہ بہت متاثر ہیں، اداکار سے نئی چیزیں سیکھنے کا موقع ملے گا،جگا جاسوس میں اداکار رنبیر کپور کے مقابل کترینہ کیف جلوہ گر ہو رہی ہیں۔