ملکہ (زاہد مصطفی اعوان) گلیانہ اور گرد ونواح میں گوشت فی کلو دو سو روپے اور وزن 900 گرام دیا جا رہا ہے۔
تفصیل کے مطابق گلیانہ اور گرد ونواح میں مرغ اور گائے کے گوشت کو جب خریدار لینے جاتا ہے تو جو سرکاری نرخ ہوتے ہیں قیمت تو اسی حساب سے لی جاتی ہے جب کہ وزن میں کمی کر دی جاتی ہے ۔ 1 کلو گوشت کا پہلے وزن کیا جاتا ہے اس کے بعد اس کی صفائی کی جاتی ہے ۔جس سے گاہک کو ایک کلو گوشت کی بجائے 900 گرام گوشت دیا جاتا ہے
جبکہ قیمت اصلی وصول کی جاتی ہے ۔صحافیوں نے ایک سروے کیا ہے جس میں یہ بات سامنے آئی ہے کہ گوشت کی وزن میں کمی کی اصل وجوہات کیا ہیں ۔تو دوکانداروں نے کہا کہ ہمیں ایک من زندہ مرغ کی سپلائی کی بجائے 38 کلو وزن دیا جاتا ہے ۔جو پہلے ہی ہمیں نقصان ہو تا ہے ۔جبکہ مرغ سپلائی کرنے والوں سے جب تکرار کیا جاتا ہے تو وہ کہتے ہیں کہ جب ہم ایک من وزن لے کر آتے ہیں تو راستے میں دو کلو فضلا نکل جاتا ہے۔
جس کی وجہ سے ہم سپلائی میں کمی کر کے دیتے ہیں ۔ادھر زندہ مرغ اورگوشت مرغ بیچنے والے نقصان خود برداشت نہیں کرتے لیکن گاہک کی نظروں میں دھول جھوک رہے ہیں ۔عوام الناس نے اے سی کھاریاں سے نوٹس لینے کا مطالبہ کیا ہے ،اور کہا ہے کہ ریٹ لسٹوں کے ساتھ وزن بھی لکھا جائے اور اس پر عمل درآمد کروایا جائے ۔