گلیانہ کی خبریں عمر فاروق اعوان سے 21/11/2014

گلیانہ (نامہ نگار )گورنمنٹ گرلز ہائی سکول ملکہ کا ناقص رزلٹ۔ڈی سی او گجرات نے اہلیان ملکہ کی درخواست پر چار ماہ کے لئے عارضی استانی تعینات کر دی۔اہلیان ملکہ کا ڈی سی او ای ڈی او اور چوہدری عابد رضا ایم این اے کا شکریہ تفصیل کے مطابق گورنمنٹ گرلز ہائی سکول ملکہ جہاں نوویں اور دسویں جماعت کی باقاعدہ کلاسوںکا اجراء ہو چکا ہے۔گورنمنٹ گرلز ہائی سکول ملکہ میں کل ستر کے قریب بچیاں داخل تھیں۔ ایک کلاس میں 34بچیاں زیر تعلیم تھیں جو سائینس کے مضامین کی تعلیم حاصل کر رہیں تھیں ۔ان 34بچیوں میں سے 32بچیاں فیل ہو گئیں۔جس کی باقاعدہ درخواست ڈی سی او گجرات کو دی گئی ۔کہ آخر ان بچیوں کے فیل ہونے کا ذمہ دار کون ہے۔ڈی سی او گجرات لیاقت چٹھہ نے فوری طور بچیوں کی تعلیم کو جاری رکھتے ہوئے سالانہ امتخانات تک ایک سائنس ٹیچر کو تعینات کر دیا ہے اور باقاعدہ آرڈر جاری کر دئیے گئے ہیں ۔مزکورہ ٹیچر سائنس کے مضامین کی بھر پور تیاری کے لئے چار ماہ میں کورس مکمل کروانے کی کوشش کرے گی ۔جبکہ سابق چیئرمین گلیانہ ملک غلام حیدر ۔ملک افتخار اعوان اور زاہد مصطفی اعوان نے ڈی سی او گجرات ۔ای ڈی او ایجو کیشن اور چوہدری عابدرضا کوٹلہ ایم این اے کا شکریہ ادا کیا ہے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

گلیانہ (نامہ نگار )حکومتی دعوے ٹھس ۔تیل کی قیمتوں میں کمی کے باوجود کرایوں میں کمی نہ ہو سکی ۔تفصیل کے مطابق لالہ موسی تا ٹھوٹھہ رائے بہادر روڈ پر حکومت کی طر ف سے پٹرولیم مصنوعات کی کمی کے اعلان کے باوجود کرایوں میں تاحال کمی نہیں کی۔ڈرائیورحضرات دن بھر مسافروں سے جھگڑا کرتے رہتے ہیں ۔ان کا کوئی پرسان حال نہیں ہے۔غریب جائیں تو جائیں کہاں ۔علاقہ بھر کے عوام نے وزیر اعلی پنجاب سے مطالبہ کیا ہے کہ گجرات کی مقامی قیادت تو اس طر ف توجہ نہیں دیتی ،آپ ہی ہمارے مسائل حل کریں ۔اور علاقہ بھر کے عوام سے دعائیں حاصل کریں۔

Zahid Mustafa Awan,Chaudhry Sarwar,Group Photo

Zahid Mustafa Awan,Chaudhry Sarwar,Group Photo