ملکہ (زاہد مصطفی اعوان ) تھانہ روات میں تعینات گلیانہ کے نواحی موضع بھدر کے رہائشی ایس ایچ او چوہدری صغیر احمد کی والدہ خالق حقیقی سے جا ملیں۔
نماز جنازہ میں ہزاروں افراد کی شرکت تفصیل کے مطابق راولپنڈی کے تھانہ روات میں تعینات گلیانہ کے نواحی موضع بھدر کے رہائشی ایس ایچ او چوہدری صغیر احمد کی والدہ محترمہ انتقال کر گئیں ،مرحومہ کی نماز جنازہ آبائی قبرستان بھدر میں ادا کر دی گئی ہے
نماز جنازہ میں ہزاروں افراد نے شرکت کی۔ نماز جنازہ میں ایم پی اے چوہدری شبیر احمد کوٹلہ ،ایس ایچ او تھانہ گلیانہ چوہدری محمد امجد گجر ،راجہ عابد حسین سابق ناظم یو سی ملکہ ،ملک محمد انور لہڑی ،ڈاکٹر نثار احمد ملک لالہ موسی ،پی ٹی آئی کے راجہ نعیم نواز ،ملک عطا الرحمن ڈوگہ ،چوہدری محمد الیاس پی ٹی آئی ،پی ٹی وی نیوز فرانس کے نمائندہ اور پاک پریس کلب فرانس کے صدر زاہد مصطفی اعوان، شفقت بٹ ،راجہ آفتاب ،ملک مدثر اعوان ،وقاص بھٹی ۔عبد الغفور مرزا ،ملک غلام مصطفی اعوان ملکہ شاہین ٹریڈر ز ملکہ ،ملک عبد الرشید اعوان ملکہ ،ماسٹر افتخا ر احمد ملکہ ،ماسٹرچوہدری خالد پلاوڑی ،چوہدری محمد اقبال پلاوڑی ،سابق ناظم ٹھوٹھہ رائے بہادر راجہ شاہد محمود ،کے علاوہ ہزاروں افراد نے شرکت کی اور مرحومہ کے درجات کی بلندی کے لئے دعا کی۔