اسلام آباد/کراچی/ لاہور: میڈیا کمیونٹی کے اتحاد، ویلفیئر اور پرموشن کیلئے قائم صحافیوں کی ملک گیرنمائندہ تنظیم ”پاکستان میڈیا فورم (PMF )”کے مرکزی انتخابات مکمل، غلام مرتضیٰ جٹ (جی ایم جٹ )مرکزی صدر، محمد اطہر خرم سیکرٹری جنرل اور حافظ جاوید بلا مقابلہ فنانس سیکرٹری منتخب۔
تفصیلات کے مطابق چیئرمین الیکشن کمیٹی ڈاکٹر بی اے صدیقی نے بتایا کہ شیڈول کے مطابق18دسمبر تک کاغذات نامزدگی جمع کروائے جا سکتے تھے حتمی فہرست19دسمبراورانتخابات0 2دسمبر2014 ء کو ہونے تھے۔ اس دوران مرکزی صدرکیلئے جی ایم جٹ ،سیکرٹری جنرل کیلئے محمد اطہر خرم، اورفنانس سیکرٹری حافظ جاویدنے کاغذات نامزدگی جمع کروائے۔
ان کے کا غذات نامزدگی کو درست قرار دے کر انہیںبلا مقابلہ منتخب ہونے کانوٹیفکیشن جاری کر دیا گیا۔نو منتخب صدر جی ایم جٹ اور سیکرٹری جنرل محمد اطہر خرم نے میڈیا کمیونٹی کیلئے خدمات جاری رکھنے کاعزم کیا ہے۔