اسلام آباد (جیوڈیسک) وزیر اعظم میاں محمد نواز شریف نے کہا ہے کہ ہماری حکومت کا مقصد ملک سے دہشت گردی کا خاتمہ اور بہتر طرز حکمرانی ہے۔ تمام ہمسایہ ممالک سے اچھے تعلقات چاہتے ہیں۔
دفتر خارجہ میں نئے بلاک کے افتتاح کے موقع پر تقریب سے خطاب کرتے ہوئے انھوں نے کہا کہ دفتر خارجہ کا ہر ملازم ملک کا سفیر ہے، نئے بلاک کو یعقوب خان کے نام سے منسوب کرنا خوش آئند ہے۔انھوں نے کہا کہ پاکستان یورپی ممالک سے اچھے تعلقات استوار کر رہا ہے۔
ملکی معیشت کی بحالی اور استحکام اولین ترجیح ہے۔انھوں نے کہا کہ ملکی درپیش چیلنجز سے نمٹنے کے لیے کامیابی کی طرف سفر کا آغاز کر دیا ہے۔
دنیا کے لیے ہمارا پیغام امن اور دوستی ہے۔ پاکستان میں انتقال اقتدار پر امن طور پر ہوا۔ملک میں عدلیہ ،میڈیا آزاد اور سول سوسائٹیز متحرک ہیں۔