اللہ کی ناراضگی تمام عذابوں کا بحث ہے جب تک اللہ تعالیٰ کو راضی نہیں کیا جائے گا، مولانا راغب حسین نعیمی
Posted on September 28, 2013 By Majid Khan لاہور
لاہور : اللہ کی ناراضگی تمام عذابوں کا بحث ہے جب تک اللہ تعالیٰ کو راضی نہیں کیا جائے گا اسلامی جمہوریہ پاکستان مسائل میں مبتلا رہے گا 19کڑور عوام اجتماعی طور پر اللہ کی بارگاہ میں اپنے گناہوں کی معافی مانگے اور آئندہ صرف اور صرف اللہ تعالیٰ اور رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی رضاکے مطابق زندگی بسر کریں تو پاکستان دن دوگنی رات چوگنی ترقی کر سکتا ہے یہ بات ناظم اعلیٰ جامعہ نعیمیہ اور نائب ناظم اعلیٰ تنظیم المدارس اہل سنت پاکستان مولانا راغب حسین نعیمی نے ”یوم توبہ” کے حوالے سے جامع مسجد چوک دالگراں میں خطاب کرتے ہوئے کہی انہوں نے کہا کہ جب تک ہم امریکہ سے ڈرتے رہیں گے اس وقت تک ہمارے اوپر عذا ب آتے رہیں گے اور جب ہم اللہ سے ڈریں گے تو امریکہ ہم سے ڈرے گا،مفتی محمد حسیب قادری نے جامع مسجد نعیمیہ جامعہ نعیمیہ میں خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ”یوم توبہ” کے موقع پر ہمیں اللہ تعالیٰ کی بارگاہ میں عہد کرنا چاہیے کہ اسلامی جمہوریہ پاکستان کے آئین کی مکمل حفاظت کریں گے اور آئندہ کبھی قانون نہیں توڑ یںگے تحفظ ناموس رسالت محاذ کے صدر علامہ رضائے مصطفی نقشبندی نے جامع مسجد جامعہ رسولیہ شیرازیہ میں خطاب کرتے ہوئے کہا کہ بڑھتی ہوئی دہشت گردی اور ہولناک زلزوں سے بچنے کے لیے ضروری ہے کہ اپنی زندگی قرآن وسنت کی روشنی میں گزارنا شروع کر دیں۔
حکمرانوں اور کو باورکرانے کی ضرورت ہے کہ نہ کرپشن خود کریں گے اور نہ ہی کسی سیاسی لیڈر کو کرنے دیں گے ،محافظان ختم نبوت کے امیر مولانا محمد اعظم نعیمی نے جامع مسجد علی جوہڑ ٹائون میں خطاب کرتے ہوئے کہا کہ یوم توبہ کے دن ہمیں چاہیے اللہ تعالیٰ کی بارگاہ میں رو رو کر دعائیں اور التجائیں کریں تاکہ اللہ تعالیٰ ہمارے گناہ معاف کر دے اسلامی جمہوریہ پاکستان دنیا میں باعز ت طریقے سے زندگی گزار سکے ۔ سنی اتحاد کونسل پاکستان کے مرکزی فنانس سیکرٹیری علامہ پیر محمدا طہر القادری جامع مسجد محافظ ٹائون میں خطبہ جمعہ میں خطاب کرتے ہوئے کہا کہ توبہ ہی وہ واحد عمل ہے جس کے ذریعے اللہ تعالیٰ کی مہربانی حاصل کی جا سکتی ہے اسلامک ریسرچ کونسل پاکستان کے صدر مفتی محمد کریم خان نے جامع مسجد انوار مدینہ اچھرہ میں اور پروفیسر عقیل احمد نے جامع علامہ اقبال ٹائون میں خطاب کرتے ہوئے کہا کہ اسلام اور پاکستان کی فلاح اسی میں ہے کہ ہم دہشت گردوں سے نفرت اورشریعت سے محبت کریں ۔جمعہ کے اجتماعات میں پشاور بم دھماکہ اور بلوچستان زلزلہ میں متاثرین کے لیے امدادی سامان لے جانے والی فوجی ہیلی کاپٹر پر فائرنگ کے خلاف مذمی قراردادیں منظور کی گئی جبکہ بلوچستان میں زلزلہ میں ہلاک ہونے والوں کی بخشش اور زخمیوں کی جلدصحت یابی کی دعائیں بھی کی گئی۔
by Majid Khan
Nasir Mehmood - Chief Editor at GeoURDU.com