اسلام آباد (جیوڈیسک) ڈاکٹر عبدالقدیر کا کہنا ہے کہ ایبٹ آباد طرز کے آپریشن کا کوئی خطرہ نہیں، وہ اپنی سیکیورٹی سے مطمئن ہیں اور اللہ کی مرضی کیخلاف کچھ نہیں ہوسکتا۔ ذرائع سے خصوصی گفتگو میں ڈاکٹر عبد القدیر نے بتایا کہ ان کی سیکیورٹی ضرور بڑھائی گئی ہے۔
تاہم ان کے کہیں آنے جانے پر پابندی نہیں۔ ڈاکٹر عبدالقدیر کا کہنا تھا کہ اس طرح کی کارروائی کی خبر سے وہ لا علم ہیں۔ تاہم اگر کوئی ملک اس طرح کی کارروائی کرتا بھی ہے تو وہ اس سے خوفزدہ نہیں۔