شیخ السلام پروفیسر طاہرالقادری نے شب برآت پر خصوصی خطاب کرتے ہوئے کہا کہ اللہ رب العزت کے سامنے پیشں ہونے کا خوف ہی زندگی میں تبدیلی کا ضامن بن سکتا ہے۔
شیخ السلام پروفیسر طاہرالقادری نے شب برآت پر وڈیو لنک کے زریعے خصوصی خطاب کرتے ہوئے کہا کہ اللہ رب العزت کے سامنے پیشں ہونے کا خوف ہی زندگی میں تبدیلی لاسکتا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ ایمان کا تقاضہ ہے کہ مسلمان ہر کام امور میں لاتے ہوئے اللہ کے خوف اور امید کو سامنے رکھے تو زندگی آخرت کیلئے نوید کا پیغام بن سکتی ہے۔
ڈاکٹر طاہرالقادری کا کہنا تھا کہ انسان کی فلاح کو مدنظر رکھتے ہوئے روزمرہ زندگی بسر کی جائے تو ہر امور عبادت میں تبدیل ہو جائے۔ منہاج القران کے زیر اہتمام شب برات پر رحیق عباسی نے رقت انگیز دعا کرائی۔