امریکی (جیوڈیسک) امریکی وزیرخارجہ جان کیری کا کہنا ہے کہ وہ اور ان کے وینزیلین ہم منصب الاس جاوا دونوں ملکوں کے درمیان طویل سیاسی رنجشیں بھلا کر دوطرفہ تعلقات کو بہتر اور مستحکم بنانے کے لیے مثبت حل نکالنے پر رضامند ہوگئے ہیں۔
گوئٹے مالا میں جان کیری نے وینزیلین ہم منصب کے ساتھ ملاقات کے بعد ذرائع سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ وینزیلا کے آنجہانی رہنما ہوگو شاویز کے بعد نئے منتخب ہونے والے صدر نکولس میڈرو کی حکومت کو امریکہ ناصرف تسلیم کرتا ہے۔
بلکہ اس کے ہر جمہوری اقدام کی حمایت بھی کریگا۔ یاد رہے کہ یہ مثبت پیش رفت امریکی فلم میکر کی رہائی کے بعد عمل میں آئی جسے وینزیلا کی حکومت نے اپریل میں جاسوسی کے الزام میں گرفتار کیا تھا۔