گوجرہ (جیوڈیسک) بااثر افراد نے گھریلو ملازمہ پر چوری کا الزام لگا کر اغوا کرلیا، قید میں رکھ کر تشدد کا نشانہ بناتے رہے۔ تفصیلات کے مطابق چک 303 ج ب کے محنت کش عابد علی کی بیوی فرزانہ بی بی گاؤں کے زمیندار ریاست علی کے گھر ملازمت کرتی تھی
جسے زیورات کے چوری کے الزام میں نوکری سے فارغ کردیا گیا بعدازاں ریاست علی نے اپنے ساتھیوں عمران، محمود، عمر اور حاجی بشیر کے ہمراہ اسے گھر سے اغوا کرلیا اور قید میں رکھ کر تشدد کا نشانہ بناتے رہے، شوہر نے منت سماجت کرکے بیوی کی جان چھڑوائی، صدر پولیس نے مقدمہ درج کرکے تفتیش شروع کردی۔