گوجرہ چوری کی وارداتوں کے خلاف تاجروں کا شدید احتجاج

Theft

Theft

گوجرہ (جیوڈیسک) چور نقب لگا کر شہری کے گھر کا صفایا کر گئے جبکہ اڈا دواکھڑی پر دکانوں سے دوسری بار سامان چوری ہوگیا، تاجروں نے شدید احتجاج کرتے ہوئے پینسرہ فیصل آ باد روڈ بلاک کردیا۔ تفصیلات کے مطابق چوروں نے چک نمبر 281 جب دوا کھڑی میں میاں آصف نذیر کے گھر سے 14 تولے طلائی زیورات اور لاکھوں روپے مالیت کے پارچات چوری کر لئے جبکہ چور اڈا دوا کھڑی پر کریانہ سٹور اور ایک دکان کاصفایا بھی کر گئے۔

یادرہے کہ چوروں نے چند یوم قبل بھی مذکورہ دکا نو ں کا صفا یا کردیا تھا جس پر پولیس چوکی اڈا دوا کھڑی نے 24 گھنٹے کا ٹا ئم لیا تھا مگر کوئی چور گرفتارنہیں کیا جاسکا واقعے کے خلاف تاجروں نے شدید احتجاج کرتے ہوئے اپنی دکانیں بند کرکے گوجرہ پینسرہ فیصل آباد روڈ بلاک کردیا اور پولیس کے خلاف نعرے بازی کی۔

اطلاع ملنے پر ڈی ایس پی گوجرہ عاطف عمران قریشی اور ایس ایچ تھا نہ صدر موقع پر پہنچ گئے اور تاجروں کو ملزمان کی جلد گرفتاری کی یقین دہا نی کروائی جس پر تاجروں نے احتجاج ختم کر دیا۔