ٹیکسلا (ڈاکٹر سید صابر علی /تحصیل رپورٹر) بزم گوجری پاکستان کے زیر اہتمام پاکستان کا نام تخلیق کرنے والے چوہدری رحمت علی کے یوم پیدائش پر مشاعرے کا انعقاد سولہ نومبر کو اکادمی ادبیات اسلام آباد میں ہوگا،وفاقی وزیر مذہبی امور سردار محمد یوسف تقریب کے مہمان خصوصی ہونگے،صدارت کے فرائض چئیرمین نیشنل بک فاونڈیشن انعام الحق جاوید کریں گے،تقریب میں نظامت کے فرائض جاوید سحر اور سجاد قمر سر انجام دیں گے،اردو، سندھی ، پنجابی،پشتو، گوجری،پوٹھواری اور ہندکو زبانوں میں نامور شعرا ء کرام اپنا کلام پیش کریں گے میزبان تقریب عطا الرحمان چوہان،عبدالرشید چوہدری نے تمام احباب سے شرکت کی اپیل کی ہے، مشاعرے کی تقریب ڈاکٹر قاسم بگھیو چئیرمین اکیڈمی ادبیات کے زیر سر پرستی منعقد ہوگی،سیکرٹری اطلاعات گوجر فاونڈیشن بدر منیر کے مطابق تقریب کی تیاری کے تمام انتظامات مکمل کر لئے گئے ہیں،تفصیلات کے مطابق پاکستان کا نام تخلیق کرنے والے چوہدری رحمت علی کے یوم پیدائش کے سلسلے میں بزم گوجری پاکستان کے زیر اہتمام مختلف زبانوں پر مشتمل مشاعرہ 16 نومبر 2016 بوقت شام چار سے چھ بجے بامقام اکادمی ادبیات باالمقابل شفا ہسپتال ایچ ایٹ اسلام آباد منعقد ہوگا،جس میں مختلف زبانوں کے نامور شعراء جاوید احمد، حفیظ اللہ بادل،سرور رانا گوجری،تصور حسین، حق نواز چوہدری،شہاب عالم، ارشد ملک، نذیر مسکین گوجری،شکیل شاکی، محترمہ عابدہ عالم آبی،احمد رضا راجہ،محترمہ فاخرہ نورین، رفیق شاہد گوجری،قمر عباس، محترمہ نوشابہ ہاشمی،اختر رضا سلیمی،حبیب گوہر،عاصم سلیم بٹ، سید محمد علی،مخلص وجدانی،احمد فرہاد،آل عمران،اقبال حسن افکار،اقبال احمد پسوال،منظر نقوی، حسن ظہیر راجہ،ڈاکٹر ماجد محمود،بشارت کاظمی اپنا کلام پیش کریں گے، جنرل سیکرٹری محمد حنیف چوہدری نے لوگوں سے شرکت کی اپیل کی ہے۔
ٹیکسلا (تحصیل رپورٹر) کوہسار ایکسٹینشن ہاوسنگ سوسائٹی ٹیکسلا کا ہزاروں روپے مالیت کا تعمیراتی مٹریل چوری ،کوہسار ایکسٹینشن انتظامیہ نے تھانہ ٹیکسلا میں نامعلوم افراد کے خلاف مقدمہ درج کر ادیا، آئی او کی تفتیش میں چار ملزمان کو نامزد کردیا گیا،کیس میں نامزدڈاکٹر امیر الدین کا میڈیا کو موقف دینے سے گریز،تفصیلات کے مطابق کوہسار ایکسٹینشن ہاوسنگ پروجیکٹ کے تنویر منشاء ولد محمد منشاء نے 27 اکتوبر 2016 کوتھانہ ٹیکسلا میں درخواست دی جس میں موقف اختیار کیا گیا کہ ملک فخرالدین نے ٹیکسلا میں کوہسار ایکسٹینشن کے نام سے ہاوسنگ سوسائٹی شروع کی ہے،جس میں تعمیراتی کام کے سلسلے میںموجود تعمیراتی مٹریل جس میںدو سو بلاکس مالیتی چھ ہزار تین سو ، سیوریج کے مین ہول کے ٹھکن تعداد بارہ عددمالیتی بیالیس ہزار جبکہ سیمنٹ کی پچیس بوریاں مالیتی تیرا ہزار دو سو پچاس چوری ہوگئیں ہیں،پولیس نے تنویر منشاء کی درخواست پر کاروائی کرتے ہوئے نامعلوم افراد کے خلاف زیر دفعہ379 کے تحت مقدمہ درج کر لیا ، ادہر کیس کے تفتیشی آفیسر سب انسپکٹر امتیاز احمد کیانی کے مطابق کیس کی تفتیش میں پیش رفت ہوئی ہے جس کے مطابق کسی میں چوری کے چار ملزمان کو نامزد کیا گیا ہے جس میں ڈاکٹر امیرالدین،اسماعیل، ندیم اور محفوظ شامل ہیں،جبکہ پولیس اس ضمن میں مزید تفتیش کر رہی ہے ، تنویر منشاء کے مطابق پولیس نے با اثر ملزمان کو گرفتار کر کے چھوڑ دیا ہے ،ادہر جب ڈاکٹر امیرالدین سے انکا موقف جاننے کے لئے میڈیا کے نمائندے نے رابطہ کیا تو انکا کہنا تھا کہ وہ ا س بارے میں کچھ کہنا نہیں چاہتے ،