سونا 100 روپے مہنگا، فی تولہ 47100 روپے کا ہو گیا

Gold

Gold

کراچی (جیوڈیسک) عالمی بلین مارکیٹ میں گزشتہ روزسونے کے نرخوں میں 3 ڈالر کا اضافہ دیکھا گیا جس کے بعد سونے کی فی اونس قیمت 1200 ڈالر سے بڑھ کر 1203 ڈالر کی سطح پر آگئی۔

بین الاقوامی مارکیٹ میں سونے کے نرخوں میں اضافے کے باعث مقامی سطح پر بھی سونے کی قیمتوں میں معمولی اضافہ دیکھا گیا اور فی تولہ سونے کی قیمت 100 روپے اضافے سے 47100 اور دس گرام سونے کی قیمت 86 روپے اضافے سے 40371 روپے ہوگئی جبکہ چاندی کی فی تولہ قیمت 700 روپے کی سطح پر مستحکم رہی۔