کراچی (جیوڈیسک) عالمی منڈی میں گزشتہ روزسونے کے نرخوں میں 12 ڈالرکی نمایاں کمی دیکھی گئی جس کے بعد عالمی منڈی میں سونے کی فی اونس قیمت ایک بار پھر 1300 ڈالر کی سطح سے نیچے گر گئی اور 1294 ڈالر کی سطح پر ریکارڈ کی گئی۔
عالمی منڈی میں سونے کے نرخوں میں نمایاں کمی کے باوجود مقامی سطح پر سونے کی قیمتوں میں معمولی کمی دیکھی گئی اور سونے کی فی تولہ قیمت 100 روپے کمی سے 48850 اور دس گرام سونے کی قیمت 85 روپے کمی سے 41871 روپے ہوگئی جبکہ چاندی کی فی تولہ قیمت 735 روپے کی سطح پر مستحکم رہی۔