سونا 800 روپے کمی سے 46 ہزار 400 روپے فی تولہ ہو گیا

Gold

Gold

کراچی (جیوڈیسک) سندھ صرافہ ایسوسی ایشن کے مطابق مقامی منڈیوں میں سونے کی نئی قیمت چھیالیس ہزار چار سو روپے فی تولہ ہو گئی ہے۔

دس گرام سونے کی قیمت چھ سو پچاسی روپے کمی سے انتالیس ہزار سات سو اکہتر روپے پر آ گئی ہے۔ عالمی منڈی میں سونےکی قیمت اٹھائیس ڈالر کی کمی سے گیارہ سو پینتالیس ڈالر فی اونس ہو گئی جو چار سال دس ماہ کی کم ترین عالمی قیمت ہے۔