سونا پھر مہنگا، قیمت میں 600 روپے فی تولہ اضافہ

Gold

Gold

کراچی (جیوڈیسک) سونے کی قیمت مزید چھ سو روپے فی تولہ بڑھ گئی۔ چار روز میں اٹھارہ سو پچاس روپے فی تولہ اضافہ ہو گیا۔ سونے کی نئی قیمت اڑتالیس ہزار چار سو روپے فی تولہ ہو گئی ہے۔ دس گرام سونے کی قیمت پانچ سو چودہ روپے اضافے سے اکتالیس ہزار چار سو پچاسی روپے پر پہنچ گئی ہے۔

سندھ صرافہ ایسوسی ایشن کے مطابق عالمی منڈی میں نرخ بڑھنے کا رجحان دوبارہ شروع ہو چکا ہے۔ اٹھارہ ڈالر اضافے سے نئی عالمی قیمت بارہ سو ساٹھ ڈالر فی اونس ہو گئی ہے۔