کراچی (جیوڈیسک) عالمی منڈی میں سونے کی قیمت میں کمی، مقامی مارکیٹ میں بھی سونا سستا ہو گیا۔
عالمی بلین مارکیٹ میں گزشتہ روز سونے کے نرخ میں ایک ڈالر کی کمی دیکھی گئی اور فی اونس سونے کی قیمت 1299 ڈالر ہوگئی۔ بین الاقوامی مارکیٹ میں سونے کے نرخ میں کمی کے باعث مقامی سطح پر بھی سونے کی قیمتوں میں کمی دیکھی گئی۔
آل پاکستان سپریم کونسل جیولرز ایسوسی ایشن کی رپورٹ کے مطابق ہفتہ کو ملکی صرافہ مارکیٹوں میں فی تولہ سونے کی قیمت میں 100روپے کی کمی دیکھی گئی، جس کے بعد کراچی، حیدرآباد، لاہور، ملتان، فیصل آباد، اسلام آباد، راولپنڈی اور کوئٹہ کی صرافہ مارکیٹوں میں سونے کی فی تولہ قیمت57 ہزار 600 روپے ہو گئی۔
اسی طرح 85 روپے کی کمی سے دس گرام سونے کی قیمت 49 ہزار 383 روپے ریکارڈ کی گئی جبکہ فی تولہ چاندی کی قیمت 770 روپے کی سطح پر مستحکم رہی۔