سونا سستا، فی تولہ قیمت 54 ہزار 800 روپے ہو گئی

Gold

Gold

کراچی (جیوڈیسک) کراچی صراف اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق کراچی، حیدرآباد، سکھر، ملتان، فیصل آباد، لاہور، اسلام آباد، راولپنڈی، پشاور اور کوئٹہ کی صرافہ مارکیٹوں میں فی تولہ سونے کی قیمت میں350 روپے اور دس گرام سونے کی قیمت میں300 روپے کی کمی دیکھی گئی۔

فی تولہ سونے کی قیمت میں 350 روپے کی کمی کے بعد فی تولہ سونے کی قیمت 54 ہزار 800 روپے ہو گئی جبکہ 10 گرام سونے کی قیمت میں 300 روپے کمی ہوئی جس کے بعد 10 گرام سونا 46 ہزار 982 روپے کا ہو گیا۔