ممبئی (جیوڈیسک) بالی وڈ حسینہ سونا کشی سنہا فلم ”ریمبو راج کمار کے آئٹم سانگ میں دھوم مچانے کو تیار، دبنگ گرل کا یہ دوسرا آئٹم سانگ ہے۔ بالی وڈ میں دبنگ گرل سے مشہور سوناکشی سنہا کا فلمی کیرئر ان دنوں خاصے عروج پر ہے وہ کئی فلموں میں کام کر رہی ہیں لیکن لگتا ہے۔
انہیں آئٹم سانگ کی مقبولیت اور کشش کا اندازہ ہو گیا ہے یہی وجہ ہے وہ ایک بار پھر فلموں بینوں کو آئٹم سانگ میں دکھائی دیں گی۔ سوناکشی سنہا اس سے پہلے بالی وڈ فلم ہمت والا میں آئٹم سانگ کر چکی ہیں جسے شائقین نے بیحد پسند کیا۔ شائقین بالی حسینہ کا اگلا آئٹم سانگ فلم ریمبو راج کمار” میں دیکھ سکیں گے جس میں وہ چاکلیٹی اداکار شاہد کپور کے ساتھ جلوہ گر ہوں گی۔