ملک میں سونے کی قیمت تین سو روپے فی تولہ اضافے کے بعد چار ماہ پرانی سطح پر پہنچ گئی ہے۔ سندھ صرافہ ایسوسی ایشن کے مطابق مقامی مارکیٹ میں سونے کی نئی قیمت پچپن ہزار روپے فی تولہ ہو گئی ہے۔
دس گرام سونے کی قیمت دو سو ستاون روپے اضافے سے سینتالیس ہزار ایک سو بیالیس روپے کی سطح پر پہنچ گئی ہے۔ دو روز میں نرخ سات سو روپے تولہ بڑھ گئے ہیں۔ بین الاقوامی منڈی میں سونے کے نرخ تیرہ ڈالر اضافے سے چودہ سو پچیس ڈالر فی اونس ہو گئی ہے۔