کراچی (اصل میڈیا ڈیسک) بین الاقوامی بلین مارکیٹ میں فی اونس 24 قیراط سونے کی قیمت 30 ڈالر کے اضافے سے 1831 ڈالر کی سطح پر پہنچنے کے باعث مقامی صرافہ مارکیٹوں میں بھی بدھ کو فی تولہ اور فی دس گرام سونے کی قیمتوں میں اضافہ ہو گیا۔
عالمی مارکیٹ میں اضافے کے بعد مقامی مارکیٹ میں سونے کی فی تولہ قیمت میں 1600روپے اور فی دس گرام قیمت میں 1372روپے کا اضافہ ہوگیا جسکے نتیجے میں کراچی حیدرآباد سکھر ملتان لاہور فیصل آباد اسلام آباد راولپنڈی پشاور اور کوئٹہ کی صرافہ مارکیٹوں میں فی تولہ سونے کی قیمت بڑھکر 110800روپے اور فی دس گرام سونے کی قیمت بڑھکر 94993روپے ہوگئی۔
بلین مارکیٹ کے نمائندوں کا کہناہے کہ دبئی گولڈ مارکیٹ کے مقابلے میں پاکستانی صرافہ مارکیٹوں میں بدھ کو بھی فی تولہ سونے کی قیمت 2000روپے کم رہی ہے۔ اسی طرح فی تولہ چاندی کی قیمت بغیر کسی تبدیلی کے1200روپے پر مستحکم رہی اور فی دس گرام چاندی کی قیمت بھی بغیر کسی تبدیلی 1028روپے 80پیسے پر مستحکم رہی۔