سونے کی درآمد 44 فیصد بڑھ گئی

Gold

Gold

اسلام آباد(جیوڈیسک) بیرون ملک سے منگوا کر جیولری کی صورت میں ویلیو ایڈیشن کر کے ایکسپورٹ کرنے کے باعث سونے کی درآمد چوالیس فیصد بڑھ گئی۔ رواں مالی سال کے ابتدائی سات ماہ میں گیارہ ارب چوراسی کروڑ روپے مالیت کا دو ہزار دو سو بیاسی کلو گرام سونا درآمد کیا گیا۔

وفاقی ادارہ شماریات کے جاری کردہ اعدادوشمار کے مطابق پچھلے مالی سال کے اسی عرصے میں آٹھ ارب بیس کروڑ روپے مالیت کا سونا درآمد کیا گیا تھا۔ تاجروں کے مطابق اگر امپورٹ ڈیوٹی ختم کر دی جائے تو جیولری برآمدات میں مزید اضافہ ہو سکتا ہے۔