کراچی (جیوڈیسک) سونے کی درآمدات جولائی سے دسمبر 2013 کے دوران 16 کروڑ ڈالر سے بھی تجاوز کر گئی۔
بیور و شماریات سے جاری رپورٹ کے مطابق پہلی ششماہی میں 45.33 فیصد زائد سونا درآمد کیا گیا، گزشتہ 6ماہ کے دوران سونے کی درآمدی مالیت 16 کروڑ 16 لاکھ ڈالر رہی جبکہ سال 2012-13 کی پہلی ششماہی میں سونے کا درآمدی بل 11 ارب 11 کروڑ 92 لاکھ ڈالر رہا تھا۔
پی بی ایس کے مطابق حجم کے لحاظ سے سونے کی درآمدات میں کم و بیش 93 فیصد اضافہ ریکارڈ کیا گیا، جولائی سے دسمبر 2013 میں 3936 کلو گرام سونا درآمد کیا گیا جبکہ جولائی سے دسمبر 2012 میں سونے کی درآمدات کا حجم 2042 کلو گرام رہا تھا۔