سونا 51000 ہزار روپے فی تولہ کے قریب پہنچ گیا

Gold

Gold

کراچی (جیوڈیسک) عالمی مارکیٹ میں فی اونس سونے کی قیمت 11 ڈالر کے اضافے سے 1352 ڈالر کی سطح پر پہنچنے کے باعث مقامی صرافہ مارکیٹوں میں بھی پیر کو فی تولہ اور فی دس گرام سونے کی قیمتوں میں بالترتیب 450 ، 386 روپے کا اضافہ ہوگیا۔

کراچی حیدرآباد سکھر ملتان فیصل آباد لاہور اسلام آباد راولپنڈی پشاوراور کوئٹہ میں فی تولہ سونے کی قیمت 50950 اور فی دس گرام 386 روپے کے اضافے سے 43671 روپے ہوگئی، اسی طرح فی تولہ چاندی کی قیمت 60 روپے کے اضافے سے720 روپے ہوگئی اور فی دس گرام چاندی کی قیمت بھی 51.43 روپے کے اضافے سے617.14 روپے ہوگئی۔