سونا 200 روپے مہنگا، فی تولہ 47800 روپے کا ہو گیا

Gold

Gold

کراچی (جیوڈیسک) عالمی بلین مارکیٹ میں گزشتہ روز سونے کے نرخوں میں 2 ڈالر کا معمولی اضافہ دیکھا گیا اور فی اونس سونے کی قیمت 1266 ڈالر اونس کی سطح پر آ گئی۔

عالمی منڈی میں سونے کے نرخوں میں اضافے کے باعث مقامی سطح پر سونے کی قیمتوں میں معمولی اضافہ دیکھا گیا اور سونے کی فی تولہ قیمت 200 روپے اضافے سے 47800 اور 10 گرام سونے کی قیمت 171 روپے اضافے سے 40971 روپے رہی جبکہ چاندی کی فی تولہ قیمت 720 روپے کی سطح پر مستحکم ریکارڈ کی گئی۔