کراچی (جیوڈیسک) عالمی بلین مارکیٹ میں کاروباری ہفتے کے پہلے روز سونے کے نرخ میں 17 ڈالر کمی کے بعد مقامی سطح پر بھی سونے کی قیمتوں میں نمایاں کمی دیکھی گئی ہے اور فی تولہ سونے کی قیمت 52000 روپے کی سطح سے گر گئی ہے۔
بین الاقوامی مارکیٹ میں گزشتہ روز سونے کی فی اونس قیمت 17 ڈالر کمی کے بعد 1288 ڈالر فی اونس ریکارڈ کی گئی۔
آل پاکستان سپریم کونسل جیولرز ایسوسی ایشن کی رپورٹ کے مطابق پیر کو ملکی صرافہ مارکیٹوں میں فی تولہ سونے کی قیمت میں 300 روپے کی کمی ہوئی جس کے بعد کراچی ، حیدرآباد ، لاہور ، ملتان ، فیصل آباد ، اسلام آباد ، راولپنڈی اور کوئٹہ کی صرافہ مارکیٹوں میں فی تولہ سونے کی قیمت 52 ہزار روپے سے کم ہو کر 51 ہزار 700 روپے ہوگئی۔
اسی طرح 257 روپے کی کمی سے 10 گرام سونے کی قیمت 44 ہزار 314 روپے ریکارڈ کی گئی جبکہ چاندی کی فی تولہ قیمت 10 روپے کی کمی کے بعد 750روپے ہوگئی۔