سونا 550 روپے مہنگا، تولہ قیمت 50 ہزار 450 روپے ہو گئی

Gold

Gold

کراچی (جیوڈیسک) بین الاقوامی بلین مارکیٹ میں فی اونس سونے کی قیمت 17 ڈالر کے اضافے سے 1335 ڈالر کی سطح پر پہنچنے کے باعث مقامی صرافہ مارکیٹوں میں بھی جمعہ کو فی تولہ اور فی دس گرام سونے کی قیمتوں میں بالترتیب 550 روپے اور 471 روپے کا اضافہ ہوگیا ہے۔

جس کے نتیجے میں کراچی، حیدرآباد، سکھر، ملتان، فیصل آباد، لاہور، اسلام آباد، راولپنڈی، پشاور اور کوئٹہ کی صرافہ مارکیٹوں میں فی تولہ سونے کی قیمت بڑھ کر 50450 روپے اور فی دس گرام سونے کی قیمت بڑھ کر 43242 روپے ہوگئی۔ اسی طرح فی تولہ چاندی کی قیمت 20 روپے کے اضافے سے 670 روپے اور فی دس گرام چاندی کی قیمت بھی 19.20 روپے کے اضافے سے 574.28 روپے ہوگئی۔