سونا 100 روپے مہنگا ہو گیا

Gold

Gold

کراچی (جیوڈیسک) عالمی مارکیٹ میں گزشتہ روز سونے کے نرخ میں 18 ڈالر کا اضافہ دیکھا گیا اور سونے کی فی اونس قیمت 1166 ڈالر ہو گئی۔

بین الاقوامی مارکیٹ میں سونے کے نرخوں میں اضافے کے باعث مقامی سطح پر بھی سونے کی قیمتوں میں 100 روپے کا اضافہ دیکھا گیا جس کے بعد ملکی صرافہ مارکیٹوں میں سونے کی فی تولہ قیمت 49,800 روپے ہو گئی۔

اسی طرح 85 روپے کے اضافے سے دس گرام سونے کی قیمت 42 ہزار 685 روپے ریکارڈ کی گئی۔