کراچی (جیوڈیسک) 10 گرام سونا 42 ہزار، فی اونس سونا 1278 ڈالرکا ہو گیا عالمی بلین مارکیٹ میں گزشتہ روزسونے کے نرخوں میں 2 ڈالر کی معمولی کمی دیکھی گئی اور سونے کی فی اونس قیمت 1278 ڈالر ریکارڈ کی گئی۔
بین الاقوامی مارکیٹ میں سونے کے نرخوں میں کمی کے باوجود مقامی سطح پر سونے کی قیمتوں میں اضافہ دیکھا گیا اور سونے کی فی تولہ قیمت 250 روپے اضافے سے 49000اور دس گرام سونے کی قیمت 215 روپے اضافے سے 42000 روپے ہو گئی جبکہ چاندی کی فی تولہ قیمت 750 روپے کی سطح پر مستحکم رہی۔