سونا 1900 روپے مہنگا، فی تولہ 53 ہزار 500 روپے کا ہوگیا

Gold

Gold

کراچی (جیوڈیسک) بین الاقوامی سطح پر قیمتوں میں اضافے سے فی تولہ سونا 1900 روپے مہنگا ہو گیا۔ گولڈ ڈیلرز کے مطابق بین الاقوامی سطح پر سونے کی فی اونس قیمت میں گزشتہ دنوں اتار چڑھاو دیکھا گیا اور یہ 3 دنوں میں 1281 ڈالر سے بڑھ کر 1314 ڈالر فی اونس کی سطح پر آگیا۔

تین روز عید کی تعطیلات کے بعد عالمی سطح پر قیمتوں میں اضافے کی وجہ سے مقامی مارکیٹ میں فی تولہ سونا 1900 روپے اضافے سے 53 ہزار 500 روپے جبکہ 10 گرام سونا 1628 روپے اضافے کے ساتھ 45 ہزار 857 روپے کا ہو گیا۔

رواں سال بین الاقوامی سطح پر سونے کی کی قیمت میں 21 فیصد کے قریب گراوٹ دیکھی گئی۔