کراچی (جیوڈیسک) بین الاقوامی بلین مارکیٹ میں فی اونس سونے کی قیمت 7 ڈالر کے اضافے سے 1276 ڈالر کی سطح پر پہنچنے کے باعث مقامی صرافہ مارکیٹوں میں بھی منگل کو فی تولہ اور فی دس گرام سونے کی قیمتوں میں بالترتیب 250 اور 215 روپے کا مزید اضافہ ہو گیا ہے۔
جس کے نتیجے میں کراچی حیدرآباد سکھر ملتان فیصل آباد لاہور اسلام آباد راولپنڈی پشاور اور کوئٹہ کی صرافہ مارکیٹوں میں فی تولہ سونے کی قیمت بڑھ کر 49 ہزار 650 روپے اور فی دس گرام سونے کی قیمت بڑھ کر 42 ہزار 557 روپے ہوگئی تاہم فی تولہ چاندی کی قیمت 660 اوردس گرام 565.71 روپے پر مستحکم رہی۔