سونا 450 روپے کی کمی سے 48 ہزار 100 روپے تولہ ہو گیا

Gold

Gold

کراچی (جیوڈیسک) بین الاقوامی بلین مارکیٹ میں فی اونس سونے کی قیمت 12 ڈالر کی کمی سے 1222 ڈالر کی سطح پر پہنچنے کے باعث مقامی صرافہ مارکیٹوں میں بھی ہفتہ کو فی تولہ اور فی دس گرام سونے کی قیمتوں میں بالترتیب 450 روپے اور 386 روپے کی کمی ہوئی۔

جسکے نتیجے میں فی تولہ سونے کی قیمت گھٹ کر 48 ہزار 100 روپے اور فی دس گرام سونے کی قیمت گھٹ کر 41 ہزار 228 روپے ہو گئی، اسی طرح فی تولہ چاندی کی قیمت 10 روپے کی کمی سے 650 روپے اور فی دس گرام چاندی کی قیمت 8.57 روپے گھٹ کر 557.14 روپے ہوگئی۔