کراچی (جیوڈیسک) عالمی مارکیٹ میں گزشتہ روز سونے کی فی اونس قیمت میں 9 ڈالر کی کمی ہوئی اور سونے کی فی اونس قیمت 1213 ڈالر کی سطح پر رہی۔
عالمی مارکیٹ میں سونے کے نرخوں میں کمی کے باعث مقامی سطح پر بھی سونے کی قیمتوں میں کمی رہی اور فی تولہ سونے کی قیمت 250 روپے کمی سے 50200، دس گرام سونے کی قیمت 214 روپے کمی سے 43028 روپے رہی جبکہ چاندی کی فی تولہ قیمت 760 روپے کی سطح پر مستحکم ریکارڈ کی گئی۔