کراچی (جیوڈیسک) بین الاقوامی مارکیٹ میں فی اونس سونے کی قیمت میں اضافے کے بعد مقامی منڈی میں سونے کی فی تولہ قیمت 51 ہزار 4 سو روپے ہوگئی۔ بین الاقوامی بلین مارکیٹ میں فی اونس سونے کی قیمت 15 ڈالر کے اضافے سے 1341 ڈالر کی سطح پر پہنچنے کے باعث مقامی صرافہ مارکیٹوں میں بھی جمعہ کو فی تولہ اور فی دس گرام سونے کی قیمتوں میں بالترتیب 200 اور 171 روپے کا اضافہ ہوگیا ہے۔
جس کے نتیجے میں کراچی حیدرآباد سکھر ملتان فیصل آباد لاہور اسلام آباد راولپنڈی پشاور اور کوئٹہ کی صرافہ مارکیٹوں میں فی تولہ سونے کی قیمت بڑھ کر 51 ہزار 400 روپے اور فی دس گرام سونے کی قیمت بڑھ کر 44057 روپے ہوگئی تاہم چاندی کی تولہ قیمت بغیر کسی تبدیلی کے 770 اور دس گرام 660 روپے پر مستحکم رہی۔